چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کو فی الفور رہا کیاجائے، آغا علی رضوی کا مطالبہ

20 نومبر 2018

وحدت نیوز(سکردو) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین اورچیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آغا علی رضوی نےعوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا حافظ سلطان رئیس الحسینی کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں مقبول عوامی رہنما نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس ملک عزیز سے محبت کرنیوالے مدبر رہنما ہیں جوگلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق حقوق کیلئے میدان میں سرگرم عمل رہتے ہیں۔ انکی گرفتاری عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور عوام بھی ہرگز قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئےکہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو پر امن عوام میں بے چینی کا سبب بنے۔ مقبول عوامی رہنماوں کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں۔ کیونکہ خبروں کے مطابق انکو محض اس بات پر پابند سلاسل کیا گیا کہ کسی مقدمے میں حاضر نا ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا سلطان رئیس عدلیہ اور ملکی قوانین کا احترام کرنیوالے ہیں۔ انکی گرفتاری سے انکے پائے استقامت سے کوئی کمی نہیں آئیگی۔ مگر انتظامیہ کے عزائم اس سے عیاں ہورہے ہیں۔ ہم گلگت بلتستان عوام مولانا سلطان رئیس کیساتھ ہیں اور انکی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گے۔ دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین کے دفتر سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے ناچاکی اور انارکی پھیلے،اختلاف رائے کے نام پر علماء کی توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ حقوق کیلئے ہر طبقہ متحرک ہےاور سب ہی علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree