گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جاسکتاتو نیب، کسٹم سمیت تمام آئینی اداروں کو ختم کرکے متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیا جائے ،غلام عباس

08 دسمبر 2018

وحدت نیوز(گلگت ) گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے تو گلگت بلتستان سے نیب، کسٹم سمیت تمام آئینی اداروں کو ختم کرکے متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تمام حقوق دیئے جائیں۔گلگت بلتستان کے عوام اکہتر سالوں سے اپنی شناخت کیلئے لڑتے رہے لیکن مقتدر قوتوں نے اس خطے کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ کشمیری رہنمائوں کی غیر ضروری مداخلت اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے علاقے میں نفرت پائی جاتی ہے جبکہ کشمیری رہنماگلگت  بلتستان کے عوام سے لاتعلق رہ کر اس خطے کو اپنی وراثت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما ئوں کو اس خطے کے عوام سے محبت ہے تو ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کردیا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی معاملات سست روی  کا شکار نظر آرہے ہیں جس سے علاقے کے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ دینا ممکن نہیں تو پھر اس علاقے کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے تمام حقوق ومراعات دیئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree