ایم ڈبلیوایم وفد کی آغا علی رضوی کی سربراہی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورسے ملاقات، غیر متنازعہ الیکشن کمشنر اورسی پیک میں حصے کا مطالبہ

04 اپریل 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان الیکشن کے لئے غیر متنازعہ الیکشن کمشنر کا مطالبہ کرتے ہیں ۔آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے ساتھ الیکشن کمشنر کی تعینانی کرناہوگی فوری طورپر عبوری صوبے کا قیام عوامی مطالبہ ہے ۔تمام وفاقی جماعتوںسے گلگت بلتستان کی پاکستان کے ساتھ الحاقی کوششوں میں ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں گلگت بلتستان کے لئے سی پیک اکنامک کوریڈور میں پیکج کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی اعلی سطحی وفد جس کی سربراہی آغا سید علی رضوی کر رہے تھے وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیں ۔ آغا سید علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کا وقت آگیا ہے وفاقی حکومت وقت گزارنے کی بجائے جلد از جلد عبوری صوبے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرئے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیز برائے امور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے لئے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں ۔سابق دور حکومت میں سی پیک اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے لئے حصہ نہیں رکھا گیا تھا تحریک انصاف حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے اکنامک کوریڈور میں انڈسٹری اور ملازمت کے مواقع رکھے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت عبوری صوبے کے حوالے سے درپیش پیچیدگیوں کو دور کرنے پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے اہم اقدامات کئے جائیں گئے ۔گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر بلکل توجہ نہیں دی گئی تھی اس حوالے سے خصوصی توجہ کئے ہوئے ہیں ۔خطہ گلگت بلتستا ن سیاحوں کے لئے جنت ہے اور ہم اس جنت کو دنیا میں متعارف کروانے کے لئے اقدامات کر رہے ۔نئے سیاحتی مقامات سمیت موجودہ سیاحتی مقامات پر سہولیات کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں رہنما ایم ڈبلیوایم عارف قمبری الیاس صدیقی غلام عباس، محمد سعید، شیخ اصغر طاہری ،شبیر حسین سمیت سید اعجاز موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree