مجاہد عالم دین آغاعلی رضوی اور امیدوار حلقہ دو سکردوکاظم میثم کا کواردوکاظم آباد آمد پرشاندار استقبال

08 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) کواردو کاظم آباد کے سرکردگان کی خصوصی دعوت پر جب مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل مجاہد ملت آغا علی رضوی اپنے رفقائے کار کے ساتھ کواردو پہنچے تو علاقے کے سرکردگان , سماجی شخصیات , نوجوانان اور عوام کی بڑی اجتماع نے ان کا شاندار استقبال کیا,  پھولوں کا ہار پہنایا اور اور ریلی کی صورت میں معروف سماجی شخصیت اور سرکردہ جناب صوبیدار رضا کے گھر تک لے گئے- جہاں ممتاز عالم دین حجت الاسلام ولمسلمین جناب شیخ اکبر علی , سرکردہ حاجی شکور , سرکردہ حاجی مہدی , سرکردہ صبیدار رضا اور علاقے کے معززین نے مجلس وحدت المسلمین کی وفد کا بھر پور استقبال کیا- بعد از آں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے عوام اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

 استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے جناب صبیدار فرمان علی نے کہا کہ علاقہ کواردو پہلے بھی علماء پرور اور  مذہب پرور تھا اور آج بھی ہم ایک قابل فخر غریب پرور شخصیت آغا علی رضوی کے ساتھ ہے- کواردو سمیت پورا بلتستان آغا علی رضوی کے مرہون منت ہے لہٰذا  ہمارا ووٹ , ہمارا سپورٹ اور ہماری تعاون کا اصل حق دار آغا رضوی اور آپ کے دست راست کاظم میثم ہے- ہم اپنے مسائل پہ الیکشن کے بعد بات کرینگے- الیکشن سے پہلے مجاہد ملت کی دست و پا بن کر آپ کے منتخب نمائندے کو کامیاب کرائنگے-

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مجاہد ملت آغا علی رضوی , آپ کے دست راست جناب میثم کاظم , صوبائی ڈپٹی سیکٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری , سیکٹری جنرل ضلع سکردو جناب شیخ فداعلی زیشان اور دیگر رہنما شامل تھے- جناب شیخ فدا زیشان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے جیتی ہوئی سیٹ اور اقتدار کو اقدار پہ قربان کرکے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک عملی نمونہ پیش کیا- اسی میرٹ اور اقدار کی وجہ سے کواردو سمیت پورے جی بی  کے غیور عوام مجلس وحدت مسلمین اور آغا علی رضوی کی قیادت پہ اعتماد کرتے ہیں-

بے داغ ماضی اور بے لوث قیادت امیدوار حلقہ دو سکردو جناب کاظم میثم صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کواردو کے غیور عوام اور باشعور نوجوانان نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر تمام تحریکوں میں آغا علی رضوی کی بھر پور حمایت کیا ہے- اب یہ میرا احسان نہیں بلکہ  اخلاقی زمہ داری اور قرض ہے کہ میں کواردو کے غیور عوام کی خدمت کروں- مجاہد ملت آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سید علی طوسی , شیخ محمد کبیر , شیخ غلام حسین , اخوند غلام حسین اور  اخوند خدایار سے لیکر آج کے جید علماء کرام تک علاقہ کواردو کو علم و عمل اور تابناک ماضی کے حوالے سے عظیم مرتبہ حاصل ہے-

کواردو کے غیور عوام نے ہمیشہ حق , علماء اور معیار کے ساتھ دیا ہے- کواردو کے عوام اور سرکردہ گان نے علاقائی کارڈ کو مسترد کرکے باشعور ہونے کا ثبوت دیا انشاء اللہ ہم غریب عوام کے ساتھ ہیں- پسماندہ علاقوں کو آگے لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے- ہم عوام کی خدمت کو احسان نہیں بلکہ شرعی وظیفہ سجھتے ہیں- آخر میں عالم باعمل حجت الاسلام ولمسلمین شیخ اکبر علی مخلصی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور  عوام کو ہدایت کی کہ ووٹ ایک امانت ہے جسے اہلیت , کار کردگی اور میرٹ کے بنیاد پہ دیں اسلام میں علاقہ پرستی اور  مذہب پرستی کی کوئی گنجائش نہیں اسلام معیار کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتا ہے-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree