مجلس وحدت کو حکومت سازی کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ مل گیا تو آئینی حقوق کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

31 مئی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے میدان سیاست میں وارد ہوئی ہے،مجلس وحدت کو حکومت سازی کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ مل گیا تو آئینی حقوق کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہوپر نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق اور شناخت عطا کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن بد نیت حکمرانوں نے جان بوجھ کر علاقے کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہے اور اب یہ محرومی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی ۔عوام پارٹی وفاداریوں سے بالاتر ہوکر ایسے افراد کا چناؤ کریں جو اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرسکیں،مجلس وحدت نے صاحب کردار اور اہل امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے تاکہ عوامی نمائندگی کا حق ادا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان کے مظلوم ومحروم خاص طور پر گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں کے حقوق کی جنگ ہماری کا عہد کیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ کرپٹ ، نااہل اور مفاد پرست ٹولے سے ہے جس نے ہر دور میں مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور آج پھر نت نئے کھوکھلے نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی سرتوڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن خطے کے عوام باشعور ہیں وہ انہیں مسترد کردینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز میں آج منظم دہشت گرد گروہ پاک فوج کے جوانوں، بیگناہ بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہے ہیں یہ سب کچھ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور منافقانہ سیاست کی مرہون منت ہے ،ہمیں امید ہے کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے عوام منافقانہ سیاست کو دفن کرکے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے زینے چڑھنا شروع کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree