گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی خاطرنوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کیئے ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس

06 مئی 2015
گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی خاطرنوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کیئے ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان کے عوام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی ہے،عوامی حقوق پامال کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا،کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہماری کسی سے دشمنی نہیں،علاقے کی تعمیر ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،8 جون عوامی احتساب کا دن ہو گا جی بی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خطے کو محرومیاں دینے والوں کا کڑا احتساب کریں گے ،ہم گلگت بلتستان میں سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ اور عوامی حکمرانی چاہتے ہیں،انصاف اور عدل پر مبنی معاشرہ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واحد جماعت ہے کہ جس نے علاقے میں پہلی مرتبہ نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو ٹکٹیں دی،موروثی سیاست کا خاتمہ کیا،مفاد پرستوں کو مسترد کرکے مثال قائم کی،اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے تینوں مکتب فکر کے باکردار اور مخلص نمائندوں کا حالیہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی جانب سے گلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے ،الیکشن کمیشن نوٹس لیں،ہم اس الیکشن میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرینگے،ہم ہر پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،اگر کسی کی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہیگی،وہ دور گذر گیا کہ چند مفاد پرست لوگ علاقے کے عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے،اب عوام باشعور اور بیدار ہیں،وہ کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree