وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن اور آئی ایس او گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں خومر چوک گلگت میں علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم گلگت کے راہنما شیخ عاشق قمی نے سانحہ پارہ چنار کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کو استحکام پاکستان کے خلاف سازش سے تعبیر کیا اور حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔