اولیاء اللہ کے مزارات منبع رشد و ہدایت ہیں ،علامہ تصور جوادی

21 جنوری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) اولیاء اللہ کے مزارات منبع رشد و ہدایت ہیں ، سر زمین کشمیر فیضان اولیاء کی نسبت مشہور، برصغیر کے خطے میں اولیاء اللہ کی اسلام کے لیئے بے بہا خدمات ہیں ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ عرس سخی سائیں سہیلی سرکارؒ میں شرکت و سجاد نشین دربار عالیہ پیر سید عابد حسین بخاری سے ملاقات کے دوران کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے برصغیر میں اسلام کے حوالے سے بے بہا خدمات سرا نجام دیں ہیں ، اسلام کی تبلیغ و ترویج کے سلسلہ میں بزرگان کی خد مات تا زیست یاد رکھی جائیں گی، لاکھوں لوگ انہی کی وجہ سے اسلام کے دائرے اندر آئے ، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیاء کے اس پہلو کی روشنی میں اسلام کے لیئے اپنے آپ کو وقف کر دیں ، انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء اللہ منبع رشد و ہدایت ہیں ، ہزار ہا لوگ روزانہ کی بنیاد پر اپنی امیدیں لیکر ان کے مزارات پر حاضری دیتے ہیں ، سخی سائیں سہیلی سرکارؒ انہی بزرگان میں سے ایک ہیں ، سخی سائیں سہیلی سرکارؒ نے صرف مسلمانوں کے لیئے اپنی شخصیت کو نہیں منوایا بلکہ مہاراجہ ہری سنگھ جیسے لوگ آپ کے گرویدہ تھے، آپ کی مظفرآباد آمد سے شہر کی رونقیں دو بالا ہوئیں ، مظفرآباد میں آپ کے دربار عالی کو مرکزی حثیت حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سرزمین اولیاء اللہ کی سرزمین ہے ، اسی لیئے تو اسے جنت نظیر کہا جاتا ہے، کشمیر کے لوگ مزارات و مزارات سے منسلک لوگوں کی بڑی قدر کرتے ہیں ، سرزمین کشمیر فیضان اولیاء کی نسبت انتہائی مشہور ہے، نہ صرف کشمیر کے لوگ ان مزارات و درباروں سے وابستہ ہیں بلکہ پاکستان سے بھی لوگ اپنی حاضری لگوانے آتے ہیں ۔آج بھی امت مسلمہ اگر صرف انہی کے تعلیمات اور خدمات کے وسیلے سے محمدؐ و آل ؑ محمدؐ سے وابستہ ہو جائے تو یقینی ہے کہ ہر طرح کی دہشت گردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، ناامنی جیسے مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ہر مصیبت و مشکل ٹل سکتی ہے۔انہی اولیاء کی تعلیات جو کہ امن و محبت ، اخوت و بھائی چارے کی ہیں ان کو عام کیا جائے، سامان دشمنی جلا دیا جائے، اولیاء کے درس کو عام کرتے ہوئے باہم دست و گریبان ہونے کے بجائے کندھے سے کندھا ملا لیں ، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree