ہتک عزت نامی کالا قانون مسترد کرتے ہیں ،ایم ڈبلیوایم میڈیا اتحاد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، تصور موسوی

20 جنوری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) حکومت اپوزیش گٹھ جوڑ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، صحافت کا گلہ گھوٹنا نا قابل قبول ، کالے قانون کے بل کو پیش نہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید تصور عباس موسوی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم آزادی صحافت پر کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے، حکومت اپوزیشن ہوش کے ناخن لیں ، آزاد صحافت پر کسی صورت بھی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، مجلس وحدت مسلمین میڈیا اتحاد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صحافی برادری کی طرف سے اٹھائے گئے ہر قدم کی حمایت کریں گے، یہ متنازعہ و جابرانہ قانون کسی بھی صورت قبول نہیں ، ہتک عزت نامی قانون لا کر حکمران کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لیئے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کالے قانون کے بل کو پیش نہ کرتے ہوئے صحافی برادری کو اعتماد میں لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree