مغربی ذرائع ابلاغ توہین رسالت ﷺ کے زریعے امت مسلمہ کو منتشر کر نے کے درپہ ہے،علامہ تصور جوادی

16 جنوری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت گھناؤنی سازش ہے، طاغوتی و جبروتی طاقتیں امت مسلمہ کی وحدت اور تشخص کے خلاف سازشوں کی پشت بان ہیں ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت درحقیقت مسلمانوں میں اشتعال و شدت پسندی بڑھانا ہے، تا کہ بعض لوگوں کو تشدد پر اکسا کر مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جا سکے، مسلمانوں میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر انتشار سے وحدت کا تصور کمزور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اغیار اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے مختلف واقعات رونما کراتے ہیں ، فرانس میں دو مبینہ مسلمانوں کی طرف سے جریدے پر حملہ کے بعد 40 عالمی سربراہان کا وہاں پہنچ کر ملین مارچ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ اور عالمی سطح پر منافقت اور دوعملی کا کھلا اظہار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کبھی بھی اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ، آئے روز طرح طرح کی سازشوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نام نہاد مسلمان ، تکفیری ، دہشت گرد،شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے ان کے ایجنٹ کارول پلے کر رہے ہیں ، اسلام کی غلط تشریح کرنے پر مغرب سے دادوصولتے ہیں ، تکفیریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں ، فرانس میں جریدے پر ہونے والے حملہ میں مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر ، خود کو مسلمان کہلوا کر پو ری دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اغیار کی ان سازشوں کو سمجھیں ، دشمن شناسی سے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ، اپنے اندر سے اغیار کے ایجنٹوں کو نکال باہر پھینکیں ، علامہ تصورجوادی نے کہا کہ گستاخی رسول ؐ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، وقت ہے کہ امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، او آئی سی اور اسلامی ممالک کی تنظیمیں یورپ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں ، جریدے کی اشاعت رکوائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree