مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ غلام شبیر بخاری کا دورہ آزاد جموں کشمیر، علامہ تصور جوادی سے ملاقات

18 نومبر 2022

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سیدغلام شبیر بخاری رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان و سرپرست بعثت  ٹرسٹ رجوعہ سادات کا دورہ آزاد جموں کشمیر، علامہ سید تصور حسین نقوی جوادی رکن مرکزی علماء ومشائخ کونسل حکومت آزاد جموں کشمیر سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔

 علامہ شبیر بخاری نے علامہ جوادی کی خیریت دریافت کی اور ان کی مذہب وملت کے لئے خدمات کو سرہاتے ہوے انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ علامہ شبیر بخاری کے ہمراہ تشریف لائےہوئے  ملک حیدر علی،آغا ظہور حسین عسکری نے علامہ جوادی کو دینیات سنٹرز کے نصاب اور تعلیم و تربیت کی روش سے آگاہ کیا۔

وفد میں آغا سیدعباس ابراہیم  بخاری،سید وزیر نقوی اور مولاناسید حسینین نقوی بھی شامل تھے۔اس موقع پر سید علمدار مہدی  ، ڈپٹی   اسسٹنٹ چیف سکاوٹ آئی ایس او آزاد کشمیر ڑویژن بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree