نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، سید غفران کاظمی

14 ستمبر 2023

وحدت نیوز:( آزاد کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر عزاداری ونگ کے صدر سید غفران کاظمی نے کہا ہے کہ زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والا ناروا سلوک دراصل رسول خدا (ص) کو دکھ پہنچانے کا عمل ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلی میں سفر زیارت کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے میڈیا مسئولین، مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے بعض مسئولین اور سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے مسئولین کی باہمی تعارف اور رابطے کی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مناسبت سے گزشتہ روز حسینیہ بیت الاحزان کے متولی و مسئول مولانا سید ذہین علی نجفی کی میزبانی میں مسئولین کی باہمی نشست ہوئی جس میں عزاداری سیدالشہدا علیہ السلام اور تفتان و ریمدان بارڈر سمیت زائرین کو درپیش متعدد مسائل پر مفید بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر کچھ زائرین سے بھی سفری مشکلات کے حوالے سے معلومات لی گئیں۔

مسئولین نے زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرنا ایک دینی و شرعی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، تمام پاکستانیوں کو بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی زائرین کی شکایات کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔

بات چیت کے دوران اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر رضاکار تنظیموں کی طرف سے تفتان و ریمدان میں موکب اور خیمے نیز امدادی کیمپس لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree