ریاست آزادجموں و کشمیر کی فضاء مردہ بادامریکہ واسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے اٹھی

04 جولائی 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) ریاست گیر یوم القدس، فضا مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد بھارت کے نعروں سے گونج اٹھی ، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا ، تفصیلات کے مطابق ریاست بھر میں احتجاجی ریلیز کا انعقاد کیا گیا ، میرپور ، کوٹلی ، باغ ، ہٹیاں بالا، نیلم سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ، مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد سے نکالی گئی ، ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید رضی عباس ، علامہ جواد الحسن سبزواری و دیگر زعمائے ملت نے کی ، ریلی گیلانی چوک پہنچ کر بڑے احتجاجی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یوم قدس کسی شیعہ یا سنی کا نہیں بلکہ اسلام کا دن ہے ، یہ وہ دن ہے کہ جب ہم مظلوم کی حمایت میں میدان میں نکلتے ہیں ، ظالم سے اظہار نفرت کرتے ہیں ۔ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں ، کشمیر کے مظلومین سمیت دنیا کے ہر مظلوم کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں ، یوم قدس یوم اللہ و یوم رسولؐ ہے یہ تقاضہ رکھتا ہے کہ مظلوم کی حمایت میں باہر نکلیں اور امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں ، اسرائیل عالم اسلام کے دل میں ایک خنجر کی مانند ہے ، عالم اسلام متحد ہو کر اس خنجر کو توڑ ڈالے ، غزہ کا محاصرہ اسرائیل کے ناجائز ہونے کی ناجائز ہے ، اسرائیل جتنا بھی ظلم کر لے اس کا انجام قریب ہے ، عرب ممالک جو اپنی بادشاہت کے بچاؤ کے لیے تو اتحاد بنا لیتے ہیں ، اسلامی ممالک کے خلاف تو اتحاد بنا لیتے ہیں لیکن سوالیہ نشان ہے کہ کیوں اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں کوئی اتحاد نہیں بنتا ، اس دن کو منانے کا مقصد جہاں مظلومین جہاں کی حمایت ہے وہاں اسلامی دنیا سے ہوش کے ناخن لینے کی بھی آواز ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ، اب چاہے مظلوم کشمیر کا ہو یا عراق کا ، شام کا ہو یا افغانستان کا جہاں جہاں ظلم ہے ہم اس کے خلاف ہیں ، بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم کی المناک داستانیں رقم کر رہا ہے ، بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال بارے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج مظلومین پاکستان کی آواز بن کر اسلام آباد کے وسط میں ایک مرد مجاہد 13مئی سے بیٹھا ہے ، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، واضح رہے ملت کشمیر علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ ہے، پاکستان کے اندر دہشتگردی ختم کرنے ،قائد و اقبال کے پاکستان کو لوٹانے کی بات کرنے والا محب وطن رہنما ، لائق صد تحسین ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تمام تر مطالبات جائز ہیں ، مرحلہ وار قوم حکمرانوں بتا دے گی کہ تمہاری چپ نے ہماری بیداری اور تمہارے اقتدار کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، 22جولائی ملک جام ہو گا ، اسلام آباد میں اجتماع ہو گا ، پھر یہ قوم لانگ مارچ کے لیے نکلے گی پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ حسینی جب میدان عمل میں نکل آئیں تو انہیں واپس بھجوانہ ناممکن ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے اور مملکت خداداد پاکستان میں منظم ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عید کے روز سیاہ پٹیاں باندھ کر عید کی نماز پڑھیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree