علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہاریکجہتی کیلئے سنٹرل پریس کلب مظفرآبادکے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ قائم

21 مئی 2016

وحدت نیوز (ظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر سنٹرل پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا ، ملک بھر میں جاری منظم شیعہ نسل کشی ، پارہ چنار ، ڈیرہ اسماعیل خان میں، صحافی ، پروفیسرز اور پروفیشنلز کے قتل عام کے خلاف اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ، سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی قیادت میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں بعد نماز مغرب شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ، ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے ، ہم مارے جاتے رہیں اور کوئی پوچھتے والا نہ ہو ایسا اب نہیں ہو سکتا ، ہم بھرپور اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے اس وقت تک ہم یہ کیمپ جاری رکھیں گے جب تک علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہیں اٹھتے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے ہم یہاں موجود ہیں ، شیعہ اس ملک کے شہری ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ظالموں کا پیچھا کرتی رہے گی ، جب تک کہ ظالم اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتا ، ظالموں کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم حسینی ہیں ، اور حسینی اپنا سر تو کٹا سکتا ہے مگر جھکا نہیں سکتا ، ہم میدان میں موجود رہیں گے ، جب تک ہمارے مرکزی کیمپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بھی یہاں موجود رہیں گے ، شہداء کا خون رنگ لائے گا ، ظالم خون کے سیلاب میں بہہ جائے گا ، مجلس کے کارکنان و قائدین مقاومت جاری رکھیں گے۔کیمپ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، سید شجاعت کاظمی،امیدوار اسمبلی سید فخر عباس پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما پیر سید مہر بخاری ، عام آدمی پارٹی کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد مصدق، معروف اہلسنت عالم دین مولانا لیاقت حسین ، مولانا بدر و دیگر تشریف لائے اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree