وڈیرہ شاہی نے حلقہ پانچ آزادکشمیرکے عوام کو پتھروں کے دورمیں دھکیل رکھا ہے، علامہ تصور حسین جوادی

03 مئی 2016

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حلقہ پانچ مکمل ،عوام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، جگہ جگہ استقبال ، لوگ کی بڑی تعداد نے ملاقاتیں کی، ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی وفد کی قیادت کر رہے تھے ، وفد میں ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سید مشتاق شاہ کاظمی ، سید افتخار شاہ و دیگر شامل تھے ، وفد نے حلقہ پانچ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران سفیدہ، بالا سیٹھو، پاہل، کھوڑیاں ، ریوند، جبہ بن، جبڑا سیداں ، بن چک، چکوٹھی ، چناری اور ہٹیاں بالا کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر غریب و محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،حلقہ کے تمام مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کریں گے ، عوام ساتھ دیں ، صاف شفاف کردار کے مالک امیدوار آپ ہی میں سے ہو گا ، حلقہ پانچ کو کسی صورت تنہا یا یہاں کا میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے ، ہم نے تفصیلی دورہ کیا مگر دیکھا کہ عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کا دعویٰ کھوکھلا ہے، امیدہے عوام بھی آزمائے ہوؤں کے نہیں آزمائے گے، بغیر چھت کے سکول دیکھے، تباہ شدہ سڑکات دیکھیں ، صحت جیسے اہم مسئلے کو گھمبیر صورت میں پایا، راستوں کی مخدوش صورتحال دیکھی، جوانوں کو بے روزگار دیکھا، تعلیم دینے والے سکول دیکھے ، بچوں سے ملاقاتیں کیں ، ہم بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کیا یہ حلقہ بھی اپنا نمائندہ منتخب کرتا ہے، جاگیردارانہ و وڈیرہ شاہی نے اس حلقے کی صورتحال کو ناقابل بیان حد تک پیچھے رکھا، مگر اب ٹھیکیداری نظام نہیں چلے گا، عوام شعور رکھتے ہیں ، نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے سن لیں اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، ایک مخصوص طبقے کو نوازنا کہاں کی نمائندگی ہے ، یہ حلقہ جو کہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم ترین حلقہ ہے کیا قصور ہے ان لوگوں کا ، کیوں ان کے حقوق انہیں نہیں دیئے جارہے ، مجلس وحدت مسلمین آواز اٹھائے گی ، حلقہ پانچ کی عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد میں اکیلا نہیں چھوڑیں گی، ہم سوال کریں گے ، ہم بات کریں گے ، ہم احتجاج کریں گے ، لیکن حق لے کر رہیں گے ، یہاں کے عوام کی بڑی قربانیاں ہیں ، اپنی جانوں تک کے نذرانے پیش کیے خطے کے دفاع کے لیے ، افواج کے شانہ بشانہ یہ لوگ بھی شب و روز جغرافیائی سرحد کے محافظ ہیں ، حقوق کی بازیابی کے لیے میدان میں آئیں گے ،سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو بھی مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے ، اگر دھاندلی نہ ہوئی تو آپ کی آواز کو اسمبلی میں پہنچائیں گے ، آپ کے حقوق چھین کر لائیں گے ، نڈر ، تعلیم یافتہ ، بے باک و بے خوف امیدوار آپ کے درمیان ہو گا ، آپ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقوق پامال کرنے والوں کو سبق سکھا دیں ۔ہم آپ کے اعتمار اور دیئے گئے پیار و محبت کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree