وحدت نیوز(لندن) برطانیہ سے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کے اساسی رہنماء علامہ غلام حر شبیری نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حجت الاسلام مولانا حسن ظفر نقوی کی قیادت میں شروع ہونے والی لاپتہ فرزندان ملت کی بازیابی کے لئے شروع کی گئی تحریک جو اج ایک قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی اور پہلی مرتبہ تمام علما اور قوم ایک پلیٹ فارم پہ متحد نظر آئے -اس تحریک کی بھر پور حمایت کے ساتھ علماء کرام کے جذبے کو سلام پیش کرتے جنہوں نے قیمتی اوقات کی قربانی دے کر اپنی ملت کی دادرسی کے اپنی گرفتاریاں پیش کر کے ہزاروں ماؤں بہنوں اور بے یارو مددگار بچوں کو امید کی کرن دکھائی،یورپ امریکہ اور کینڈا کے ہزاروں مومنین اس الٰہی تحریک کاحصہ ہیں اور بیرون ملک مقیم علماء کرام اس عظیم حماسی عمل کی بھرپور تائید کرتے ہیں،خدائےمتعال ہمارے علماء کرام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کو ان کی حمایت کی توفیق عنایت فرمائے-