مجلس وحدت مسلمین کویت کے ادبی حلقہ بزم فلسطین کے زیراہتمام طرحی محفل مشاعرہ، علامہ راجہ ناصرعباس کا ویڈیو لنک خطاب

21 جنوری 2018

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کے ادبی حلقہ بزم فلسطین کے زیراہتمام ایک طرحی محفل مشاعرہ کا کویت کے ایک معروف ہوٹل میں اہتمام کیا گیا مصرع طرح - *ہر طرح قبلہ اول کی حفاظت ہوگی* دیا گیا تھا جس پر کویت میں موجود معروف شعرائے کرام کے علاوہ پاکستان سے معروف شعرا سیدقمرحیدرقمر اور سید فراست رضوی نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ شعرائے کرام نے اپنے کلام میں دشمن کے مقابل تدبیرو عزم کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کے درمیان اتحادویگانگت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے خوبصورت انداز میں نظمیں پیش کیں۔

مشاعرے کے اختتام پرفلسطین فاونڈیشن کے سرپرست اوررکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کا خصوصی وڈیوپیغام بھی نشر کیاگیا جس میں انہوں نے بیت المقدس  کو فلسطینیوں کا دائمی حق قراردیتے ہوئے ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو غیرانسانی غیراخلاقی اور غیرمہذب فیصلہ قراردیا اور انہوں نے امت مسلمہ کو صیہونی دشمنوں کی ہرحرکت پر نظررکھنے اور اسکی چالوں کو سمجھ کر مقابلہ کرنے کی نصیحت کی اور مشاعرے کے منتظمین شعرا اور شرکا کو اس دشمن شناس فکری کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس مشاعرے میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں بشمول پیپلزپارٹی کویت ،مسلم لیگ ن لیبرونگ کویت ،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی سوسائٹی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت،پیغام حق واتباع اہلسنت کویت ،جماعت اہلسنت کویت ،ارباب فکروفن کویت ،بیداری امت مصطفی ص کویت ، مومنین کویت،پنجتن سوسائٹی کویت ، ملت جعفریہ کویت اور دیگرمذہبی سماجی وادبی تنظیموں نے شرکت کی،آخرمیں سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین کویت عرفان کاظمی نے مہانوں کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree