امید ہے کہ آغا رضا صوبائی وزیرکی ذمہ داریوں سے بطور احسن عہدہ براں ہو نگے،علامہ عقیل حسین خان

19 جنوری 2018

وحدت نیوز (مشہد مقدس) حجت الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشھد مقدس نے آغا سید رضا کوبلوچستان حکومت میں  وزارت  ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کریم نےاس قوم کو کو اپنے لطف و کرم سے نوازا ہے کیونکہ راہ اہلبیت اطہار علیہم السلام  میں شیعیان پاکستان ،خصوصا کوئٹہ کے مومنین نے بہت قربانیاں دی ہیں اور صبر و استقامت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس نےکہا میں طلاب اور علمائے کرام مشھد مقدس کی طرف سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے رفقاء اور برادر آغا سید رضا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔  

انہوں کے کہا کہ آپکا منتخب ہونا جہاں پوری ملت تشیع کے لئے باعث افتخار ہے وہاں آپکی قومی اور دینی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور  ہمیں یقین ہے کہ آپ ان ذمہ داریوں سے بطور احسن عہدہ براں ہو نگےاور ملک و ملت کے لئے پہلے سے بھی زیادہ فعالیت انجام دینگے،ہم آپکے لئے بارگاہ ملکوتی ثامن الآئمہ علی ابن موسی الرضا علیہم السلام  میں آپکی صحت و سلامتی اور آپکی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے خدا وند کریم سے دعا گو ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree