مجلس وحدت مسلمین کا اربعین پر کربلاونجف میں سید الشہداءؑ انٹرنیشنل کانفرنسزکے انعقاد اور دو مواکب کے قیام کا اعلان

12 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امسال اربعین حسینی کے موقع پر اپنے پروگرامز اور فعالیت کا اعلان کیا ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سید ابن حسن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امسال مجلس وحدت مسلمین پاکستان نجف اشرف اور کربلائے معلی میں سید الشہداءؑ انٹرنیشنل کانفرنسز منعقد کرے گی جس میں دنیا بھر سے تشریف لانے والے پاکستانی زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین اور قومی و بین الاقوامی شخصیات شریک ہوں گی۔

 ان کے کہناتھاکہ اس سلسلے کی پہلی کانفرنس 15 صفر بوقت 10 بجے دن نجف اشرف شارع رسول پر واقع حسینیہ باقر شریف قریشی میں منعقد ہو گی جس کی میزبانی کے فرائض مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف انجام دے گا،اس سلسلے کی دوسری کانفرنس 21 صفر بوقت 2:30 بجے ظہرحرم امام حسین (ع) میں واقع خاتم الانبیاء کانفرنس ہال میں منعقد ہو گی جس کی میزبانی کے فرائض مجلس وحدت مسلمین شعبہ یورپ انجام دے گا، ان بین الاقوامی کانفرنسوں میں دنیا بھر سے تشریف لانے والے پاکستانی زائرین کے علاوہ قومی و بین الاقوامی شخصیات شریک ہوں گی۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان کانفرنسوں میں خصوصی شرکت فرمائیں گے،اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبہ جات قم المقدس و نجف اشرف کی طرف سے اربعین واک کے دوران دو مختلف مقامات پر موکب شہدائے پاکستان کے نام سے ثقافتی اسٹالز لگائے اور ان پر زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی خدمت کی سعادت حاصل کی جائے گی، موکب شہدائے پاکستان نجف اشرف نزد شارع مدینہ مولانا خاور عباس شاہ صاحب کی مسوولیت میں فعالیت کرے گا، جبکہ موکب شہدائے پاکستان  کے نام سے نجف سے کربلا کے راستے میں ستون نمبر 1120 پر ثقافتی اسٹال لگایا جائے گا جس میں پاکستانی شہداء کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا،مجلس وحدت مسلمین کے متعلقہ شعبہ جات کے مسوولین و کارکنان مولانا جان علی حیدری صاحب کی مسوولیت میں یہاں زائران حضرت ابا عبداللہؑ کی میزبانی کا شرف حاصل کریں گے۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ حسینی ثقافت کی ترویج اور اشاعت کے کارخیر میں شریک ہونے کے لیے امسال عراق اور ایران (زاہدان) خصوصی ثقافتی ٹیمیں اعزام کر رہا ہے جو مختلف مواکب اور مقامات پر جاکر حسینی ثقافت کی ترویج و اشاعت کے لیے پہلے سے طے شدہ فعالیت انجام دیں گیں،مجلس وحدت مسلمین ہمہ وقت زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی خدمت کے لیے حاضر ہے، دوران سفر اربعین پیش آنے والی مشکلات کے حل یا سفر اربعین سے متعلقہ راہنمائی یا مجلس وحدت مسلمین کے پروگرامز کی تفصیلات کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر اسلام آباد, قم المقدس, مشہد مقدس اور نجف اشرف کے دفاتر اور متعلقہ مسوولین کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔


مرکزی دفتر اسلام آباد مولانا ضیغم عباس صاحب: +92 334 4663575
دفتر شعبہ قم المقدس کے مسوول مولانا عادل علوی صاحب: +989356560461
دفتر شعبہ مشہد کے مسوول مولانا عقیل عباس خان صاحب:+989158937810
شعبہ نجف اشرف کے مسوول مولانا خاور عباس شاہ صاحب: +9647713649420
مواکب و ثقافتی اسٹالز کے مسوول:امور خارجہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا جان علی حیدری صاحب:+989388669413
امام حسین (ع) انٹرنیشنل کانفرنسز کے مسوول:حجت الاسلام والمسلمین مشرف حسینی صاحب:+447946453006
حجت الاسلام والمسلمین غلام حر شبیری صاحب: +353 85 207 2572



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree