انسان کی حیات قلب سےاور انسانیت نفس سے وابستہ ہے، ڈاکٹر سید محمد رضا موسوی نسب کرمانی

26 جنوری 2019

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے ھفتہ وار دروس کے سلسلے کا چھٹا درس اخلاق مسجد اھل بیت علیھم السلام میں منعقد ہوا۔اس درس میں استاد و مربی اخلاق حجۃالاسلام ڈاکٹر سید محمد رضا موسوی نسب کرمانی نے اپنے درس کے ابتداء میں فرمایا کہ:"انسان کی حیات قلب سے وابستہ ہے ۔جب تک قلب زندہ ہے انسان زندہ ہے ورنہ مردہ۔انسان کی انسانیت نفس کی وجہ سے ہے۔ساری شناخت اور ترجیحات کو نفس سے نسبت دی گئی ہے۔خداوند نے قرآن کریم میں بھی قلب،عقل کو نفس سے تعبیر کیا ہے۔کبھی نفس روح انسانی بیمار پڑ جاتی ہے تو اس کی اصلاح ہونا چاہیے۔

امیر المؤمنین علی علیہ السلام نہج البلاغہ کے اکتیسویں مکتوب میں ایک عبارت ہے کہ جسمیں اپ بارہ دستور العمل دیتے ہیں مثلا انسان کی معنوی تربیت،نفس انسان کی تربیت،تربیت قلب،اصلاح قلب انسان وغیرہ کہ اگر انسان اس پر توجہ کرے تو یہ نفس روح انسانی بیمار نہ ہو۔اور جب انسان کا قلب تربیت پا جائے تو وہ کمال کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔
ان بارہ دستور العمل میں سے چند کو ہم بیان کریں گے۔

1- أَحْيِ قَلْبَكَ بِالْمَوْعِظَةِ۔قلب کو زندہ رکھنے کے لیے موعظہ کی ضرورت ہوتی ہے۔بس اپنے قلب کو مواعظ کے ذریعے زندہ رکھیں۔
قال رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم :من أخلص لله أربعين صباحاً فجّر الله ينابيع الحكمة من قلبه علي لسانه(بحار، ج 67، ص 249)۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم جبرائیل سے فرماتے تھے:عظنی یا جبرئیل»،" جبرائیل مجھے موعظہ کرو۔"
کچھ چیزیں مثلآ پر خوری،دیر سے غسل کرنا،چربی وغیرہ کے زیادہ استعمال سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے ایک روایت میں فرمایا کہ " چار چیزیں قلب کو مردہ کر دیتی ہیں۔
الف-الذنب علی الذنب۔۔۔گناہ پر گناہ۔
ب- "کثرۃ مناقشۃ النساء" خواتین کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنا۔خاتون نامحرم کی باتوں سے لذت اٹھانا۔اس سے دل مردہ ہو جاتا ہے ۔
ج- مراء،جدال۔ خودنمائی کیلئے بحث۔
د- مجالسۃ الموتی۔۔مردگان کے ساتھ ہمنشینی۔۔سوال ہوا موتی کون ہیں؟ کہا " کل غنی مترف" امیر لوگ فضول خرچ کرنے والے۔۔۔
دوسرا دستور العمل.
2-وَأَمِتْهُ بِالزَّهَادَةِ، قلب کو زھد کے ذریعے مار دو یعنی وہ دل اور قلب اور نفس جو ہوا ہوس کا اسیر ہو۔اسے پرہیز گاری کے توسط سے رام کرلو۔
استاد اخلاق آقا موسوی نسب نے امام کےتیسرے اور چوتھے دستورِ العمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ " امام نے فرمایا:
"3,4 وَقَوِّهِ بِالْيَقِينِ، وَنَوِّرْهُ بِالْحِكْمَةِ،۔قلب کو یقین کے ساتھ قوی کریں اور اس کو حکمت کے ساتھ نورانی بنائیں۔
5_وَذَلِّلْهُ بِذِكْرِ الْمَوْتِ،موت کو یاد کرنے سے قلب کو متواضع بںائیں۔

علماء قدیم کہتے تھے کہ انسان کو ھفتے میں ایک بار بیس منٹ کے لیئے قبرستان جانا چاہئے اور وہاں بیٹھ کر فکر کرے۔۔۔موت کو یاد کرے۔
آخر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے استاد نے حضرت زھراء کے مصائب پڑھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree