دنیا میں شیعہ کی قدرت تیس چالیس سال پہلے کی نسبت آج رو بہ افزائش ہے،معروف تجزیہ نگار فواد ایزدی

01 فروری 2019

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی طرف سے ہفتہ وار نشستوں کے سلسلے کی تیسری سیاسی نشست مسجد اہل بیت علیہم السلام میں منعقد کی گئی ۔ جس میں مشہور سیاسی تجزیہ نگار فواد ایزدی نے امریکہ اور ایران کے روابط اور دنیا پر اس کے اثرات کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمے میں کہا:"سب سے پہلے میں سامعین کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کراتا ہوں کہ یہ بات روشن ہے کہ شیعہ طاقت تیس چالیس سال پہلے کی نسبت آج رو بہ افزائش ہے ۔لبنان،عراق، شام وغیرہ اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ایک اہم نکتہ کی طرف استاد فواد نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایک دوسرے کی جیسے پہچان ہونا چاہئے تھی نہیں ہے جس کا فایدہ دشمن اٹھا رہا ہے۔"معروف تجزیہ نگار استاد فؤاد ایزدی نے امام خمینی رہ کے منشور روحانیت سے ایک جملہِ نقل کیا کہ "آس دور کے مسلمان جوانان اس بات کو اچھا نہیں سمجھتے کہ ان کے مراجع عظام ،علم سیاسی سے آشنا نہ ہوں۔عالم دین کو نہ صرف اسلامی معاشرے بلکہ ایک غیر اسلامی معاشرے کی مدیریت کرنے کی صلاحیت بھی ہونا چاہئے۔"استاد کے مطابق:"بس جب شیعہ ترقی کریں گے اور ان کی طاقت میں اضافہ ہو گا تو دنیائے کفر اور کچھ نام کے مسلمان یقینی طور پر دشمن بنیں گے۔ان سے مقابلے اور دفاع کے لئے ہمیں علم روز، دانش روز سے مسلح ہونا ضروری ہے۔"

استاد نے سیاست خارجی سے متعلق ایک انگلش کتابU.S. Foreign Policy in Perspective: Clients, enemies and empire۔David Sylvan& Stephen Majeski.کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں سے کچھ جملات کو منتخب کیا ہے  اس سے پہلے ایک سوال ہے کہ :"امریکہ کے مخالف ممالک جو اس کیلئے مشکل ساز ہو سکتے ہیں ،کس وقت اس کی لسٹ سے خارج ہو سکتے ہیں؟" استاد یزدی نے کہا اس کتاب میں لکھا ہے کہ:"... ... the most part, policies of routine hostility are maintained toward enemies regardless of what the enemies do.اگر آپ دشمن کی لسٹ میں ہیں زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ نرم رویہ بھی رکھیں،آپ دشمن کی لسٹ میں رہیں گے۔ امریکہ کی دشمن پالیسی کے متعلق آقا فواد کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے آپ اس کی مانتے جائیں گے وہ سر پر سوار ہوتا جائے گا۔۔جن حکومتوں اور حکمرانوں نے اس کی مانی ان کا حشر دیکھ لیں۔۔۔ قذافی،صدام،یاسر عرفات سب کے ساتھ کیا ہوا۔رھبر معظم کی گفتگو میں بہت تکرار کے ساتھ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کی مخالفت اس وقت تک ہے جب تک ایران جمہوری اسلامی ہے۔یعنی امریکہ اسلام کے درپے ہے۔اور اسلامی ممالک سے بھی اس کی دشمنی اس وقت تک رہے گی جب تک کہ وہ اسلامی ہیں۔۔۔۔گفتگو کے آخر میں استاد فواد یزدی سے شرکاء نے کچھ سوالات پوچھے جن کے جوابات تفصیل سے بیان کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree