پاکستانی وزیر خارجہ کے اسرائیل کی مشروط قبولیت کے بیان اور پاکستان کیخلاف بھارتی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

18 فروری 2019

وحدت نیوز (قم )  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہاہے کہ میونخ جرمنی کی کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیلی چینل کو انٹرویو دینے اور مشروط غاصب صہیونی ریاست کو قبول کرنے اور اسرائیل سے تعلقات کی راہ ہموار کرنے کا بیان دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،فلسطین پر طاقت کے بلبوتے پر غاصبانہ تسلط کو قبول نہ کرنے کا پاکستان کے عوام کا موقف ایک اصولی موقف ہےاور جب تک ہمارے فلسطینی بھائی اپنے اس حق کا مطالبہ کرتے رہیںگے پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ناجائز اسرائیلی تسلط کو فلسطین کی سرزمین پر قبول کرنا مسئلہ کشمیر سے ایک بڑی خیانت ہو گی ،سعودی کرسی اقتدار کی بقاء کی خاطر کی جانے والی صدی کی ڈیل کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ بیت المقدس اور فلسطین کی مکمل آزادی پاکستانی عوام کا مشترکہ موقف اور نقطہ اتحاد ہے. تمام مسالک ومذاہب کے مسلمان اس نقطے پر متحد ہیں اور اپنے اتحاد کا اظہار ہر سال مشترکہ یوم القدس منا کر کرتے ہیں اور سب مسلمان فلسطین کی آزادی کے لئے کی جانے والی مقاومت کی جدوجہد اور آزادی خواہ تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں ،اس لئے ہم حکمرانوں کو ایک نیا فتنہ ایجاد کرنے کی اجازت ہرگز  نہیں دیں گے، انڈیا اگر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کر قبول کر لیتا اور طاقت کا بے دریغ استعمال نہ کرتا تو آج اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوتے، گذشتہ 70 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور لاکھوں کی انڈین قابض فوج انکے بلند  ارادوں اور آزادی کے جذبے کو ماند نہیں کر سکی اور اگر دشمن نے جارحیت کی حماقت کی تو پوری پاکستانی قوم اسکا منہ توڑ جواب دے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree