شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھت ساری نمایاں خصوصیات کے مالک اور سیاست میں بھترین نظریہ رکھتے تھے ،علامہ ڈاکٹریاسر سبزواری

08 مارچ 2023

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے زیرِ انتظام سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کا خطاب ۔علامہ سید یاسر عباس سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے ایران کے شہر اصفھان میں شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے شھید کی زندگی کے مختلف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ساری زندگی محرومین اور مظلومین کی مدد اور حمایت میں گزاری ،شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھت ساری نمایاں خصوصیات کے مالک تھے، سیاست میں بھترین سیاسی نظریہ رکھتے تھے

وہ ہمیشہ اپنی گفتگو سیاست کے بارے میں فرماتے کہ وہ سیاست قابل قبول جس میں نظام اسلامی کے قیام کے لیے کوشش کی جائے، اخلاقی اعتبار سے شھید اعلی اخلاق کے مالک تھے وہ شدید اختلاف کی صورت میں بھی اخلاق کا دامن نہ چھوڑتے ،ہمیشہ مظلوموں اور محروموں کی بات کرتے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر خاص توجہ دی اور نوجوانوں کی بھترین تربیت کے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جس میں جوانوں کے بھترین تربیتی پروگرام رکھے جاتے لیکن دشمن شھید کی خدمات کو برداشت نہ کر سکا آخر 7مارچ 1995 کو لاہور میںشھید کر دیا اور ملت پاکستان اس عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree