وحدت نیوز(لندن) مسلم کمیونٹی آف ایسیکس لندن میں مجلس وحدت مسلمین یوکے اور امامینز یو کے ۔ کے زیر اہتمام 28ویں برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے موقع پر تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یو کے بھر سے علماء اور تنظیمی افراد و عہدیداروں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید وجاہت علی الحسینی نے سرانجام دیئے۔
کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین یوکے ۔کے صدر جناب حجتہ الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، حجتہ الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی، حجتہ الاسلام مولانا غلام حر شبیری، حجتہ اسلام مولانا مشرف حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے سوانح حیات اور کردار اور افکار پر روشنی ڈالی اور انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے یہ عہد کیا اور تمام ملت کے زعماء اور افراد سے اپیل کی کہ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق کہ ان شہیداء کے افکار کو ذندہ رکھا جائے۔ آج ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ملت تشیع کو اتحاد کی ضرورت ھے۔ کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین جناب حجتہ اسلام مولانا سید احمد اقبال رضوی اور مولانا نقی ہاشمی صاحب نے بھی پاکستان سے خطاب کیا ۔
تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح ہر شعبہ ذندگی میں ملت تشیع کو کام کرنے کی ضرورت ھے اسی طرح ملک کے ایوانوں میں بھی شیعہ نمائندگی بہت ضروری ھے اور یہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے نظریات کے عین مطابق ھے ۔
مقررین نے مزید کہا کہ فلاحی کام یا عزاداری یا دوسری اجتماعی عبادات ھوں سب فرائض کے ساتھ ساتھ ان کا تحفظ بھی ضروری ھے اور ملکی عوامی اور حکومتی سطح پر ان کو سپورٹ یعنی مدد کی بھی ضرورت ھے ۔ جس طرح پاکستان کے دوسرے فرقوں اور مذاہب کی باقاعدہ قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ھے اسی طرح شیعیان پاکستان کو بھی ان ایوانوں میں نمائندگی لینا ھو گی ۔