آج پاکستان میں سنی اور شیعہ کو متحد دیکھ کر دشمن پریشان ہے،الشیخ ابو علی بہبہانی مسئول دفتررہبری نجف اشرف

22 مارچ 2014

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں  دعاء ندبہ کےبعد الشیخ ابوعلی بہبہانی مسئول دفترمقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای نے طلاب اور علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں سنی اور شیعہ کو متحد دیکھ کر دشمن پریشان ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کے مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں جو کام کر رہی ہے وہ کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی کی تائید سے خالی نہیں ہے، آپ لوگ معاشرے کی خدمت میں الہٰی اقدار کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں رکھیں ، انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب دینیہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی ، آخر میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف علامہ سید مہدی نجفی نے الشیخ ابوعلی بہبیانی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree