وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سربراہ علامہ غلام محمد فخرالدین نے شام میں اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی بےحرمتی کے واقعے کو سنگین جرم اور ناقابل برداشت فعل قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تکفیریوں کے ان جرائم اور ثقافت کو روکے، تاکہ اس قسم کے اعمال اور تخریب کاری سے مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ حزب اللہ لبنان نے بھی اس واقعہ کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، وہ سب اسکے ذمہ دار ہیں اور سب کو چاہیئے اس قسم کے اعمال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔