وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم نے کہا کہ یزیدی قوتیں کبھی بھی اپنے ظلم اور دہشت کے ذریعے حق کو نہیں مٹا سکتیں۔ ہماری تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔ بے دین دہشت گرد عناصر کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے، انہوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام پر دہشت گردانہ کارروائی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام کے نام ملک دشمن عناصر حتٰی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احترام کے بھی قائل نہیں ہیں۔ اس اہم اجلاس میں موجودہ کابینہ کے دوسال مکمل ہونے پر مختصر دو سالہ کارگردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکرٹری جنرل نے کابینہ کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا، اجلاس کے اختتام پر موجودہ کابینہ کو باضابطہ طور پر مستعفی کر دیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ جلد ہی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔