چندددہشت گردوں کی پھانسی سے مسائل حل نہیں ہونگے ، مساجد اور ایوانوں میں بیٹھے ہمدردوں کو بھی تختہ دار تک لانا ہوگا، مولاناعقیل خان

20 دسمبر 2014

وحدت نیوز(مشہد مقدس) حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے  کہا ہےڈاکٹر عثمان اور ارشد کی پھانسی ایک خوش آئند بات ہے  کیونکہ اس سے نظام عدل مضبوط ہو گا،لیکن چند مجرموں کو پھانسی لگا دینا کافی نہیں بلکہ اصل فساد کی جڑ کو بھی کاٹنا پڑے گا ۔ جب تک مولوی عبدلعزیز جیسےدھشت گردوں کے سرپرست اسلام آباد کے اندر ڈیرے ڈالے بیٹھے ہوں اور  رانا ثناء اللہ جیسے افراد حکومتی ایوانوں میں موجود ہوں اس وقت تک خاطر خواہ نتائج نہیں نکل سکتے ۔اسکے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی امریکہ اور      اسرائیل ،سعودی پیسہ سے چلنے والے مدارس کے ذریعہ سے کروا    رہا ہے جس کے لئے پاکستان کو ان ممالک سے تعلقات کے سلسلے میں نظر ثانی کرنی چاہیے ۔اور دھشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بے رحم آپریشن کرنا چاہیے۔سیکریٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا پوری ملت افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنا یا جائےتاکہ قائد اعظم  محمد علی جناح اورعلامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree