سانحہ پشاور میں ہونے والے ظلم و بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، علامہ عقیل خان

17 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے سانحہ پشاور  میں   شہید ہونے والے قوم کے فرزندوں کی شہادت  پرغم واندوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ  ظلم کسی مذہب،مسلک یا عقیدہ کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔ایسا ظلم تو کوئی درندہ بھی نہیں کرسکتا جیسا ان خنزیر شکل اور ابلیس صفت افراد نےانسانیت کے خلاف انجام دیا ہے ۔

 

علامہ عقیل حسین خان نے کہا  یہ سب کچھ  اسلام کے نام پراسلام کے ٹھیکیدارکر رہے ہیں اور بعض اسلام کےاور ملک عزیز کے دشمن تو  علی الاعلان  قتال کی باتیں کر رہے اور ہمارے نا اہل حکمران   دم سادھے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور صرف مذمت کرنے کا وقت بھی نہیں بلکہ عملی قدم اٹھانے کا وقت ہے ۔

 

سیکریٹری جنرل  شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ حکومت سے کسی خیر کی توقع نہ ہے اور نہ رکھنی چاہیے بلکہ یہ حکمران تو درحقیقت ان دہشت گردوں کے سرپرست ہیں ۔البتہ ہم وطن عزیز کی باغیرت افواج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانیت اورملک عزیز پاکستان کے خلاف ان دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو صفحہ ہستی سے محو کر دو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree