ایم ڈبلیوایم اور دیگر اہل سنت تنظیمات کے تحت کویت میں میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے محفل کا انعقاد

04 جنوری 2016

وحدت نیوز (کویت) کویت کے علاقے سالمیہ کی مسجد شعبان میں ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کے موقع پر منعقدہ خوبصورت محفل جشن میں شیعہ، سنی مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی،  اس محفل پرنور کے انعقاد میں مجلس وحدت مسلمین کویت، مومنین کویت ماتمی تنظیم علی ولی الله، منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج ویلفیئر سوسائٹی، بزم نعت  کویت، مرکزی جماعت اہلسنت کویت بھی شامل تھیں۔  موصولہ تفصیلات کے مطابق مسجد شعبان میں عشاق محمد مصطفیٰ صلی الله عليه وآلہ وسلم کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی تین نشستیں ہوئیں۔ محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، نعتیہ مشاعرہ اور سیرت النبی کانفرنس، اس میں نظامت و نقابت کے فرائض بالترتیب حکیم طارق محمود صدیقی، سہیل عمران اور رضا علی طاہری نے ادا کیے. کویت کے معروف اور ہردلعزیز نعت خوانوں حضرات غلام سرور حسنین، فیصل نقشبندی، رضا علی طاہری، قاری عبدالوحید ربانی، جواد حسینی، سید علی مہدی رضوی، جواد جمانی اور شاہد ترابی نے گلهائے عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کئے۔

اس کے بعد بدر سیماب اور فیاض وردگ نے نعتیہ کلام بحضور ختم المرسلین پیش کئے اور آخر میں قاری خلیل احمد رضوی نے فضائل جناب رسالت مآب اور آپکی میلاد اور آپکے شجره طیبہ کے حوالے سے انتهائی پرخلوص عقیدت کا اظہار فرمایا۔ سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلم خان نے اس محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں آقائے دوجهاں کا سچا عاشق بننے کیلئے آپکے حسن اخلاق اور حسن کردار کو اپنانا ہوگا. مولانا صادق امین جعفری نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات تمام مسلمانوں میں نکتہ اتحاد ہے اور آج کا یہ اجتماع اس امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے۔تقریب کے آخر میں شرکا میں متعدد انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب کے منتظمین  نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree