شیخ نمر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، علامہ گلزارجعفری

04 جنوری 2016

وحدت نیوز (قم) شیخ باقر النمر کی شہادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین قم کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ شیخ نمر کی شہادت عالمِ اسلام کی مزید بیداری کا باعث بنے گی۔ اعلامیئے کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے کہا ہے کہ شیخ نمر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ظالمانہ اقدام نے آل سعود کے چہرے کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر اور آفس سیکرٹری مختار مطہری نے بھی آل سعود کے ظالمانہ اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے بھرپور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree