وحدت نیوز(مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ السلام والمسلمین عقیل حسین خان نے آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی شھادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے اس جرم پر کبھی خاموش نہیں بیٹھا جا سکتا۔ سیکرٹری جنرل مشہد مقدس نے کہا سعودی حکمرانوں نے مسلمانان عالم کے قلوب کو زخمی کیا ہے اور یہ سب کچھ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے کیا ہے جس کا خمیازہ انکو بھگتنا پڑے گا۔ علامہ عقیل حسین خان نے کہا آیت اللہ شیخ باقرالنمر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور انکے پاک خون کی تاثیر سے عنقریب امریکہ اور اسرائیل کے یہ ناخلف سعودی حکمران ذلیل اور خوار ہونگے۔ جیسے انکے ہم نوالہ عراق کا صدام اور لیبیا کا کرنل قذافی اپنے منظقی انجام کو پہنچا یہ بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ سیکرٹری جنرل مشہد مقدس عقیل حسین خان نے کہ اس غم کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے مولا و آقا امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری، تمام مومنین اور شہید کے خانودہ کو تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خداوند کریم انکے خانوادہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔