حکومتِ بلوچستان نے زائرین کو ستانا بند نہ کیا تو تمام دنیا میں احتجاج کرنے کی کال دیں گے،علامہ گلزاراحمد جعفری

01 دسمبر 2015

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت قم کی کابینہ کے ہفتہ واراجلاس میں ایکشن کمیٹی نے تہران ایمبیسی میں پاسپورٹ کے مسائل پر ہونے والی پیشرفت نیز کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران ایمبیسی نے دسمبر میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے جبکہ کوئٹہ میں محصور زائرین کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیاہے۔اس موقع پرمختلف تجاویز سامنے آئیں۔ فی الحال کوئٹہ میں محصور زائرین کے مسائل کے فوری حل کے لئے سیکرٹری جنرل حجۃ  الاسلام گلزار احمد جعفری ،فنانس سیکرٹری محمد علی شریفی ،آفس سیکرٹری مختار مطہری اور سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ اگر حکومتِ بلوچستان نے زائرین کو ستانا بند نہ کیا تو تمام دنیا میں احتجاج  کرنے کی کال دیں گے ۔ بین الاقوامی سطح پر ایک موثراحتجاج  کرنے کے لئے ابتدائی منصوبہ بندی کا کام ایکشن کمیٹی کے سپرد کردیا گیاہے۔

اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر زائرین سید الشہدا اور زیارات اعتبات عالیہ کے حوالے سے ایک شیعہ سنّی مسلمان مل کر ایک ادارہ بنائیں جو ان امور کی نگرانی کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree