ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لاہور میں جشن مرج البحرین کا فقید المثال انعقاد

28 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص)جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سالہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا ، الحمراہال لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ابوزر مہدوی،معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری صاحبہ ، مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی ، معروف منقبت خواں اور ذاکر اہل بیت ع مقدس شاہ کاظمی اور عیسائی برادری کے صدر ڈاکٹرکنول فیروز،پہلی وومن پائلٹ شہناز لغاری اور معزز مہمانان گرامی نےبھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نےخصوصی شرکت کی ۔اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

اس عظیم الشان جشن مرج البحرین میں مختلف نعت ومنقبت خواں حضرات نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جب کہ جشن کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نےبذریعہ قراندازی پانچ خوش نصیب خواتین وحضرات میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمی خواہران میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree