وحدت نیوز(لاہور)مرکزی کوآرڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نےگلگت بلتستان الیکشن کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا انتہائی اسٹریٹجک اور اہم علاقہ ہے جو اپنے بنیادی ترین آئینی حقوق سے محروم ہے ۔گلگت بلتستان ہی وہ علاقہ ہے جو پاکستان کے لئے چین سے تجارت کی واحد راہداری اور ملک کو دریائے سندھ اور دریائے جہلم کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔
گلگت بلتستان کی عوام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین سے والہانہ محبت کرنے والے ،پرامن گلگتی اور بلتی عوام اپنے حقوق اور آئینی حق کے لئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔بالخصوص مومنہ خواتین ،مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں قومی اور شرعی فریضہ سمجھ کر ووٹ کی طاقت کے ذریعہ سے اپنے حقوق کا دفاع کریں ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تمام ذمہ دارخواتین ،الیکشن کیمپین اور ووٹ ڈالنے میں خواتین کی بھرپور معاونت کریں ۔