استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس وطن عزیز میں ظہور فرج عج کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، محترمہ زہر انقوی

27 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن  شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کو استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور انتھک محنت  پر مدنیتہ العلم امام بارگاہ میں عشائیہ دیا گیاجسمیں مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ  زہرا نقوی نے خواتین کارکنان  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انشااللہ اگر آپ تمام کنیزان زہرا ؑ یوں ہی عظم زینبی ؑ کے ساتھ میدان عمل میں رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ قدم با قدم چلی تو یقیناًایک دن ہم سرزمین پاکستان سے ظلم و بربریت نا انصافی کرپشن کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے منزل ابھی دور ہے مگر ہمیں اہمت استقامت اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور سرزمین پاکستان کو بھی امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے آمادہ کرنا ہے جس میں آپ خواتین کا کردار نہایت اہم ہے ۔ اسکے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ زہرا نقوی نے ماہ رمضان کے حوالے سے پروگرامز کا ایجنڈا دیا اور تاکید کی اس ماہ مبارک میں ان علاقوں میں راشن کی تقسیم اور بچوں کے لیے جشن عبادت منعقد کرے جہاں والدین مہنگائی کی وجہ سے بچوں کے لیے کوئی اہتمام نہیں کرپاتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ایک مبارک اور باعظمت مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہے اس مہینہ میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا یہی وہ مہینہ ہے جس میں انسان دنیا و آخرت کی نیکیاں حاصل کرتے ہوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا هے.اور پچاس سال کا معنوی سفر ایک دن یا ایک گھنٹہ میں طے کر سکتا هے. اپنی اصلاح اور نفس امارہ پر کنٹرول کی ایک فرصت ہے جو خدا وند متعال نے انسان کو دی ہے . خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ایک بار پھر ماہ مبارک رمضان نصیب هوا اور یہ خود ایک طرح سے توفیق الھی هے تا کہ انسان خدا کی بارگاہ میں آکراپنے گناہوں کی بخشش کا سامان کر سکے ، ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو  پچھلے سال ہمارے اور آپ کے ساتھ تھے لیکن آج وہ اس دار فنا سے دار بقاء کی طرف منتقل ہو چکے ہیں .

انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  اس مہینہ اور اس کی  ان پر برکت گھڑیوں کی  قدر جانیں اور ان سے خوب فائدہ اٹھائیں اس لئے کہ نہیں معلوم کہ اگلے سال یہ موقع اور یہ بابرکت مہینہ ہمیں نصیب ہو یا نہ ہو ،آئیں مل کر دعاکریں کہ اے پالنے والے تجھے اس مقدس مہینہ کی عظمت کا واسطہ ہم سب کو اس ما ہ میں اپنے اپنے نفس کی تہذیب واصلاح اور اسے اس طرح گناہوں سے پاک کرنے کی توفیق عطا فرماجس طرح تو چاہتا ہے اس لئے کہ تیری مدد کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree