رحیم یار خان میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان ،بقیۃ اللہ کانفرنس کا انعقاد

08 مئی 2018

وحدت نیوز(رحیم یارخان)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یارخان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان ،بقیۃ اللہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز’’حدیث کساء‘‘ سے ہوا جس کی سعادت خواہر کنیز فاطمہ (ایڈووکیٹ) نے حاصل کی ۔اس کے بعد بچیوں نے دعائے زہراء(س) پڑھی ۔نظامت کے فرائض آفس سیکریٹری خواہر نزہت خلیل نے انجام دیئے ۔خواہر کنیز فاطمہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹری تبلیغات نے ’’آمد ماہ رمضان المبارک ‘‘ اور روزے کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد خواہر عصمت زیدی صاحبہ ضلعی سیکریٹری جنرل نے کوئز پروگرام کے حوالے سے بچیوں سے سوالات پوچھے ۔کوئز پروگرام کا موضوع’’  چودہ معصومینؑ  ‘‘ کے حوالے سے انتخاب کیا گیا تھا ۔

خواہر عصمت زیدی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضلع رحیم یارخان اور خواہر عطیہ عباس زیدی نے کوئز پروگرام میں شامل بچیوں کو انعامات سے نوازا بچیوں نے دعائے امام زمانہ (عج) اور منقبت بھی پیش کی ۔ آخر میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع رحیم یار خان ،شعبہ خواتین کی ضلعی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ تنویر زہرہ کاظمی نے ’’بقیۃ اللہ کانفرنس ‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور ہال میں موجود خواتین سے سوالات بھی پوچھےگئے ۔درست جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔بارگاہ امام زمانہ (عج) کی خدمت تمام حاضرین نے ملکر استغاثہ پیش کیا ۔ ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس کا اختتام دعائے ’’فرج امام زمان ۰عج) ‘‘ سے ہوااور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا ۔ کانفرنس میں شامل خواہران اس پروگرام کے انعقاد پر ضلعی سیکریٹری جنرل کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے علمی ،دینی اور مذہبی پروگرامات کے انعقاد کو جاری رکھا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree