مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

21 جون 2024

وحدت نیوز(جہلم)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع جہلم کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی اور پرنسپل جامعہ بعثت و رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ مولانا مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا ضلعی صدر محترمہ تحسین زہرا کی دعوت پر ٹوبہ کے علاقے کی ذاکرات نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 اس موقع پر مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری فہیمہ زینب نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا  مقررین نے محرم الحرام میں مقصد قیام امام حسین علیہ السلام اور ام المصائب جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور حالات حاضرہ سے مجمع کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 انہوں نے کہا کہ منبر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرنے والے کے کاندھوں پر تمام مجمع کے افکار اور شعور کو بیدار کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے ذاکرات و معلمات کو داد و تحسین اور بانیان کی رضا و خوشی حاصل کرنے کے بجائے خداوند متعال و امام حسین علیہ السلام کی خوشنودی کے طلبگار بننا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree