پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے،معصومہ نقوی

26 جون 2024

وحدت نیوز(لاہور) عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے  تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ روز عید غدیر روز تکمیل دین ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب ختمی مرتبت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا عید غدیر کی اہمیت کے اظہار کے لیے روایات میں اس دن کے چھوٹے سے چھوٹے سے نیک عمل کے بدلے بے شمار اجر و ثواب حتی کہ  انبیاء و صدیقین کے ہمراہ ہونے جیسا عظیم اجر ذکر کیا گیا ہے جس سے اس بابرکت دن کی عظمت و فضیلت کا اظہار ہوتا ہے اس دن خدا کی حمد و شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم نعمت یعنی ولایت  مولا علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے متمسک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائی جائے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ھدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree