وحدت نیوز (کمب) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین تعلقہ کوٹ ڈیجی کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل اور بلڈ ٹیسٹ کیمپ پرائمری اسکول کمب میں لگایا گیا، میڈیکل کیمپ کا باقائدہ افتتاح ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور پرنسپل مدرسہ امام علی ؑعلامہ نقی حیدری نے کیااور اجتماعی دعائے خیر ادا کی گئی،تفصیلات کے مطابق ایک روزہ اس فری میڈیکل میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی 546مریضوں کا معائنہ کیا گیااور بلڈ ٹیسٹ کیا گیا، رپورٹس کے مطابق 32مریضوں میں ہیپاٹائٹس جیسے موزی مرض کا انکشاف ہوا،کیمپ کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فاتمید فائونڈیشن پاکستان کو تھیلسمیاکے مریضوں کیلئے12خون کے بیگ عطیہ کیئے گئے۔