کراچی میں امریکی قونصل جنرل نے اسرائیل کے لئے لابنگ کرنے کا ٹاسک دے دیا

30 January 2023

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں امریکی سفارت کار قونصل جنرل نکول تھیریٹ نے کراچی میں فلسطین و کشمیر مخالف سرگرمیوں کے لئے احسان صدیقی نامی ایجنٹ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ ایک معروف صحافی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے رہائشی احسان صدیقی نامی شخص نے کچھ اور افراد کے ساتھ امریکی قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل نکول تھیریٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو دبانے اور کراچی میں اسرائیل کے حق میں پروگرام مرتب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

امریکی خاتون سفارت کار نے ملاقات میں زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے لابنگ کی جائے۔ امریکی خاتون سفارتکار نے اس کام کے لئے ایک خطیر رقم کو خرچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ احسان صدیقی نامی کراچی کا شہری ماضی میں امریکی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون انیلہ علی کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کر چکا ہے اور اسرائیل کے اعلی حکام سمیت خفیہ ایجنسی موساد کے افسران سے بھی ملاقاتوں میں موجود رہا ہے۔

خبر دینے والے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ماضی میں امریکی سفارتکار پاکستان کے خلاف مختلف جاسوسی کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ماضی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی امریکی سفارتکاروں کی ایسی خفیہ مشقوں کے بارے میں ریکارڈ پر لا چکے ہیں۔

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پاکستان جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس کے شہریوں کو اسرائیل لے جانا اور پھر پاکستانی شہریوں کو امریکی سفارتخانوں میں اسرائیل کی حمایت کا ٹاسک دینا سفارتی آداب اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل سنہ ۱۹۴۸ سے فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب ہے اور ہزاروں فلسطینیوں کا قاتل ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے کا منبع ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے تقسیم کے منصوبوں کے بارے میں قیام پاکستان سے قبل ہی فلسطین میں یہودی ریاست کے قیام کو مسترد کیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان آج بھی قائم ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree