وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں،دختر رسول اکرم ۖ اہلبیت اطہار و صحابہ کرام کی مزارات کو مسمار کرنے کی عمل کی مذمت،لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم شعائر اللہ کی توہین کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں،جنت البقیع میں خاندان رسالت ۖ اور اصحاب کرام کے قبور کو مسمار کرنے والوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا ،اہلبیت اطہار  اور صحابہ  کرام کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دبا ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا  داعش،النصرہ،بوکوحرام ،طالبان،القاعدہ اسی نظریے اور سوچ کا حصہ ہے ،اسی سوچ نے دنیا کی امن کو تباہ اور مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کیے ہوئے ہیں،مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ ناصر مہدی،سید حسین زیدی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی،نجم الحسن،سید حسنین زیدی،سید زین زیدی سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیے۔

وحدت نیوز(ملتان) عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم عباس رضا مشہدی اور دیگر رہنمائوں نے ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول کریم ۖ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔ عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ داعش، النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔ اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے۔ اہلبیت رسول ۖ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ۖ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔ علامہ اقتدار نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔ ریلی سے تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڑیرو کے تعلقہ اور سٹی کی تنطیم نو کا پروگرام آج مسجد صاحب العصر عج میں منعقد ہواجس میں اکثریت رائے سے تعلقے رتوڑیرو کے سیکریٹری جنرل کےلئے مولانا ذوالفقار علی سومرو اور سٹی کے لئے برادر جسارت علی سموں کاانتخاب کیا گیاجن سے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمدعلی شر نے عھدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کا پیام وحدت کنونشن اور ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی، اراکین شوریٰ نے کثرت رائے زوار حبدار علی لغاری کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، علامہ مقصودڈومکی نے نومنتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر صوبائی رہنما آغامنورجعفری ، سید علی اکبر شاہ ، سابق ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترعباس نقوی سمیت دیگرمعززین بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں کواپنا کردار ادا کرنا ہو گا،نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم پر حکومت پاکستان سمیت عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی جارحیت نے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی حمایت میں بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے۔جس پر ہندوستانی ریاست نے کشمیری شہریوں کی مرضی کے خلاف زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنے والے شہریوں کو بھارتی فوج گولیوں کو نشانہ بنا دیتی ہے جو ریاستی غنڈہ گردی ہے۔ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے پاکستان کو سفارتی سطح سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا تاکہ کشمیر کے مظلوموں کو اس ظلم و بربریت سے نجات مل سکے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات عالم اقوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔عالم اسلام کے خلاف واویلا کرنے والی متعصب عالمی قوتوں کو بھارتی جارحیت پر بھی آوا ز بلند کرنی چاہیے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرانقوی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ریاستی جبر وتشدد ، پاکستان کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم اور شیعہ نسل کشی کے خلاف کنیزان زینب ع17جولائی کو تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور ریلیاں نکالیں گی،خانم زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد وحدت انصاف کے حصول کے لئے گذشتہ دو ماہ سے پر امن بھوک ہڑتال پر بیٹھے ان بے حس حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑ رہے ہیں لیکن ان کم ظرف حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت اور جماعت نے آخری وقتوں تک کوشش کی بغیر کسی شور شرابے اور طاقت کے استعمال کے حکمران ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرلیں اور ملک بھر میں اہل تشیع مکتب فکر کو درپیش مشکلات اور مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرلیں لیکن حکومت نے ہمارے پر امن رہنےکو ہماری ک کمزوری سمجھا ہے ، 13مئی سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک عید الفطرکے بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، انصاف کے حصول کیلئے17جولائی کوکنیزان زینب ؑ 22جولائی کو اورعاشقان حسینیؑ ملک بھرکی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوں گے، 22جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہراہیں دن دو بجے سے رات آٹھ بجے تک جام کی جائیں گی ، اس کے بعد بھی حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے باہر غیر اعلانیہ دھرنے کا اعلان کردیا جائے گا، انہوں نے ملک بھر کی خواتین اور حضرات سے اپیل کی کہ ملت تشیع کے جائز حقوق کے لئے بھرپور انداز میں احتجاجی اجتماعات میں شرکت کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree