وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین ضلع لاھور کا مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کے زیر سر پرستی عظیم الشان جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد،جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا سورة الکوثر کی تفسیر ہیں اور آپ کی شان و فضیلت لیلة القدر کی مانند ہے ، جس کا ادراک ممکن نہیں، وہ ایسی ہستی ہیں جن کی عفت و طہارت اور عظمت و بلندی تک کسی کو رسائی حاصل نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترنہ سیدہ زھرا نقوی نے ضلع لاھور شعبہ خواتیں کے زیر اہتمام جشن جناب سیدہؑ کے حوالے سے منعقدہ محفل میں کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

 محترمہ زھرا نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خواتین اگر باشعور و آگاہ ہوں تو معاشرہ اصلاح و فلاح کی طرف گامزن ہوتا ہے، کسی بھی عظیم ھدف کو حاصل کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا یقینی طور پر کرنا ہوتا ہے اور ایسے میں ہم خواتین کو سیرت فاطمی و زینبی کو مدنظر رکھتے ہوے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی۔

اس پر مسرت جشن سعید سے علامہ اقبال بہشتی  نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی کنیزوں کے لیے لازم ہے کہ وہ حجاب شرعی کی پابند ہوں اور دیگر کو بھی ترغیب و تشویق دلائیں ، مذہب اھلبیت ع کی پیروکار خواتین کا معاشرے میں کردار اتنا بلند ہونا چاہیے کہ دیکھنے والے پہچان جائیں کہ یہ جناب سیدہ س کی کنیزیں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دختر رسول اللہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا نے راہ خدا میں بے شمار قربانیاں دیں ، آپ کے در سے کوئ خالی ہاتھ نہ جاتا ، جو کچھ بھی آپ کے پاس ہوتا وہ رضاے خدا کی خاطر لٹا دیتیں حتی کہ جب دین اسلام کی بقا خطرے میں پڑی اور نبیؐ کے دین کو زک پہنچنے لگی تو آپؑ کی تمام اولاد نے اپنی اور اپنے کنبے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکیزہ لہو سےدین کی جڑوں کو سیراب کیا۔

اس جشن میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاھور کے تمام سولہ یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت رہی اور محترمہ زھرا نقوی نے منتخب شدہ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی سے حلف لیا ،اس پر رونق جشن کا اختتام محترمہ معصومہ نقوی کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور دیگر تنظیموں ، اداروں اور مدارس کے تعاون سے تیسرا سالانہ پروگرام “اسوہ فاطمی” کے عنوان سے ضلع حیدرآباد میں منعقد ہوا،ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی جانب سے “اسوہ فاطمی” کانفرنس کے لیے مختلف علاقوں سے خواتین کو مدعو کیا گیا۔ اس کانفرنس کے آغاز میں مدرسہ جماران اور مدرسہ فاطمیہ کی بچیوں نے تلاوت قرآن اور مختلف ایکٹیویٹیز پیش کیں،کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے لیے مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو دعوت دی گئ جن میں جامعہ زھرا حیدر آباد سے محترمہ سائرہ شاہ،محترمہ کنیز زھرا، زبیری کالج کی پرنسپل محترمہ تہذیب شاہ ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور بیت زھراؑ حیدر آباد کی چیئر پرسن محترمہ عظمی تقوی اور ایڈووکیٹ شاکرہ نیاز نے خطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا “ سیدہ زھرا سلام اللہ علیھا سورة کوثر کی عملی تفسیر ہیں آپؑ کی نسل پاک دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے لیکن آپ کا دشمن بے نام نشاں ہیں ،خدا نے آپؑ کو وہ مقام عطا کیا ہے جو کسی اور خاتون کو نہیں بخشا آپ سیدة النساء العالمین ہیں ، ہمارے لیے باعث فخر و مباھات ہے کہ خدا نے ہمیں سیدہؑ کے در کا گداگر بنایا ہے ، جو آپ کے در سے متمسک رہا وہ دنیا و آخرت میں فلاح پاگیا،مقررین کے خطاب کے بعد سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع ہوا،تقریب کے اختتام میں مہمان معلمات میں شیلڈ بطور انعام پیش کی گئ اور تمام معاون اداروں ، تنظیموں اور مدارس کی مدیروں کو اظہار تشکر کیلئے سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔

وحدت نیوز (مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی اورخواتین کارکنان کے ہمراہ گوٹھ غلام حسین لغاری میں شھید محمد خان لغاری کے اھل خانہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے کہا کہ شھادت ہماری میراث ہے ہم شہادتوں پر واویلا نہیں کرتے بلکہ سیرت جناب زینبؑ پر چلتے ہوئے سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ، بعد ازاں مقامی امامبارگاہ میں علاقے کی خواتین ان کی منتظر تھیں محترمہ سیمی نقوی نے گوٹھ گودر لغاری میں یونٹ قائم کیا اور کہا کہ موسم کی سختی کربلائی مائوں بہنوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہے ، ہم ہر مشکل اور سختی میں جناب زینب سلام الله علیھا کے طویل سفر اور تکالیف و مصائب کو یاد کرتے ہیں اور انھی سے درس استقامت حاصل کرتے ہیں۔ اس نشست میں محترمہ سیمی نقوی نے یونٹ ممبران سے حلف لیا اور تعلیم بالغاں سکول کی بنیاد بھی رکھی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) والدین کی خدمت، شوہر کی اطاعت ، اولاد کی بہترین تربیت اور معاشرے میں الہی نظام کے لیے کوشاں رہنا یہ سب جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی سیرت کو کردار سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، ان کاخیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ قندیل زھرا نےایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے با مناسبت ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہھ علیھا “یوم مادر” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ ہم زندگی کے تمام پہلو میں خاتون جنت جناب سیدہ ؑ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں ، آج کے اس پر آشوب دور میں سیرت جناب سیدہؑ سے منسلک رہنے میں ہی ہماری نجات کا سامان ہے،اس موقع پر ضلعی کابینہ کی توسیع کی گئ اور مختلف شعبہ جات کی مسئولین کا انتخاب ہوا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت و استحکام کے لیے دعا مانگی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن 2019 بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین کی زیر صدارت مرکزی دفتر ایم ڈبلیو ایم میں اہم میٹنگ منعقدہوئی جسمیں کنونشن کے انعقاد اور امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، ملک اقرار حسین نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن 29,30,31مارچ بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور تنظیمی عہدیداران شریک ہوں گے،کنونشن کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے تمام کمیٹیاں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو برائے کار لائیں، علامہ محمد حسین شیرازی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد ،علامہ اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ایم۔ڈبلیو ایم راولپنڈی سمیت دیگر عہدیداران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم ص, جناب فاطمہ الزہرا س کی ولادت باسعادت پر جشن کوثر کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئ, جس میں شیعہ اور سنی علماء کرام نے بہترین۔انداز میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) بیان کی۔ اس پاک و بابرکت محفل میں علاقہ کے سنی و شیعہ مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی، اس کانفرنس میں علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب، علامہ راجہ محسن علی سینئر رہنما ایم ڈبلیو۔ایم پاکستان، علامہ حیدر علوی ،خطیب اہل سنت اسلام آباد،علامہ مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت چینوٹ ،مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے خطاب کیا۔

جشن کوثر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ حضرت سیدہ ؑ کی شان و فضیلت میں آل محمد ؐ بیان کرتے ہیں کہ آپ سلام اللہ علیھا ایسی ہستی ہیں کہ جسکی قدر و منزلت ابھی تک مجھہول ہے ، لوگوں کو نہیں معلوم کے ان کی عظمت و مقام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار رہو کا پیغام ہم نے سنا ہے لیکن جب عملی طور پر اقدام کا وقت آتا ہے تو ہمارے معاشرے کی اکثریت یہ کہتے ہوے پیچھے ہٹ جاتی ہے کہ ہمارا سیاست سے کیا تعلق۔؟ جناب سیدہؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا ہے مولا علی ؑ کے لیے سیاسی جدوجہد کی ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات کے مطابق* دفاع مادر وطن ریلی* نکالی گئی اور ملک پاکستان کی سلامتی و امن کے لئے دعا کی گئی۔

Page 63 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree