وحدت نیوز(چنیوٹ) جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں ۲۰ جمادی الثانی ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرا سلام الله علیھا کے موقع پر سالانہ جشن سعید میں خواتین کا عظیم الشان اجتماع جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے زیر اہتمام سترہواں سالانہ جشن میلاد جناب سیدہ سلام الله علیھا کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت و فضائل بیان کرتے ہوے کہا جناب سیدہؑ کی سیرت و کردار تمام ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے ، آپ اسوہ کاملہ اور ناجیہ امت ہیں ، آپ نے نہ صرف انفرادی و عائلی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا بلکہ جب دین کو ضرورت پڑی تو سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور مولا علی ؑ کی ولایت کا تحفظ کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ کی ولایت کےفاع کاوظیفہ جناب سیدہؑ نے ادا کیا اور ولایت علیؑ کا پرچم بلند رکھا ، آپ نے حقِ مولا علیؑ کی خاطر مہاجرین و انصار کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور غدیر خم کا میں کیے گئے عہد و پیمان کا تذکر دیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ماوں بہنوں بیٹیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جناب سیدہ س کے کردار کو اپنائیں اور ہر میدان میں چاہے وہ انفرادی ہو یا اجتماعی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اس کے علاوہ دیگر علمائے کرام جن میں مولانا شبیر بخاری، مولانا حیدر نقوی اور مولانا مھدی کاظمی نے خطاب کیا ،معلمات میں سے محترمہ زھرا بخاری، محترمہ صفیہ اور جشن کے آخر میںجامعہ بعثت رجوعہ سادات کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہؑ کا ایک لقب ہے حرّہ جس کا مطلب ہے آزاد عورت ، جسکے معنی تین طرح کے ہیں سیاسی ، نفسانی اور عرفانی لحاظ سے آذاد سیاسی لحاظ سے آذاد یعنی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والیعرفانی، یعنی ایسی خاتون جو نہ جنت کی طلب نہ جہنم کے خوف سے خدا کی عبادت انجام دیتی تھیں بلکہ خدا کے عشق میں ایسی عبادت انجام دیتی تھیں کہ جب آپ مصلیّٰ عبادت پر تشریف لاتیں تو آپ کے وجود مبارک سے نور ساطع ہوتا اور فرشتے رشک کرتے دکھای دیتے۔ نفسانی لحاظ سے آذاد تھیں جناب سیدہؑ خواہشات کے تابع نہیں تھیں ، آپ مالکہ و کون مکاں ہیں لیکن آپ(س) کے طرز حیات پر نظر دوڑائ جاے تو سادگی کی انتہا دکھای دے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان میں فضائی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گلگت سے گوادر تک عوام وطن پر جان نثار کرنے کے لئے تیار ہے ۔بھارتی بزدلانہ وار پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، ہندوستانی حکومت اسلحے کے انبار پر بیٹھ کر خوش فہمی میں مبتلا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی سیاست میں جنگی نعروں کا رواج خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ بن چکاہے،پاک بھارت کشیدگی کے دوران او آئی سی کا کردار شرمناک ہے ۔بھارت کس حیثیت میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ؟ پاکستانی حکومت او آئی سی ممالک سے فوری رابطہ کرئے،اگر او آئی سی معاملات کو درست نہیں کر سکتی تو خراب کرنے سے باز رہے ،ہندوستانی حملے کو عالمی قوتیں سنجیدگی سے دیکھیں،ہندوستان خطے میں جنگ کی آگ کو بھڑکا رہا ہے ،بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہو گا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام امام بارگاہ آل عمران سدھو پورہ فیصل آباد میں بانیان مجالس عزاء و بانیان امام بارگاہ اور ماتمی سنگتوں کا اھم اجلا س منعقد ھوا جس کی صدارت سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد و چیئرمین عزاداری سید حسنین شیرازی نے کی۔جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان آصف رضا ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے امام بارگاہوں بانیان و بانیان مجالس عزاء لائسنداروں اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے بھر پور شرکت کی۔

 اجلاس میں مرکزی رہنماء آصف رضا ایڈووکیٹ نے محرم سے لیکر آج تک کے عزاداری کے اور عزاداروں  مسائل جو حل کئے گے اس تفصیلی گفتگو کی ۔ اور حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی اور موجودہ حکومت کے اتحادی ھونے سے جو کامیابیاں ملی ان پر بھی تفصیلی طور پر حاضرین کو آگاہ کیا۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ھر شیعہ مجلس وحدت مسلمین کا حصہ ہےاور ھم شیعیت کے حقوق کے لئے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے عزاء داری امام حسین علیہ السلام کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنائینگے ممبر امام حسین علیہ السلام سے محبت واخوت اتفاق واتحاد کا پیغام دیا جائے ممبر سے نازیبا گفتگو نہ کی جائے۔  

سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد و چئیرمین عزاداری کونسل سید حسنین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ھر کارکن عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لئے فروغ  اور مقصد امام حسین علیہ السلام کا پیغام پہنچا نے کے لئے اپنا کردار کررہا ہیں اور کرتا رہے گا جو جو بھی اللہ تعالی کی واحدانیت رسول خدا کی رسالت مولا علی ولایت پر ایمان رکھتا ہیں چاہے وہ عالم  ھو ذاکر ھو خطیب ھو شاعر ھو نمازی ھو ملنگ ھو عزادارھو نوحہ خوان ھو ماتمی  ھو وہ مجلس وحدت مسلمین کاحصہ ہیں ھم جسم کی مانند ہے جس طرح جسم  تمام اعضاء کے بغیر مکمل نہیں ھو سکتا اسی ھم ان تمام احباب کے بغیر تنہاء کچھ نہیں ھم سب نے ملکر ممبر کے تقدس کو پامال ھونے سے بچانا ہیں اس ممبر سے ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

اجلاس سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت فیصل آباد علامہ سید فضل عباس کاظمی ماتمی سنگتوں کے نمائندے رانا ناصر علی، نزاکت علی، محمد عظیم ننھا ملنگ ، حاجی اختر علی،منصب کھچی  بانیان امام بارگاہ بانیان مجالس لائسنداروں سید سبط حسن شیرازی ،سید شاھد عباس نقوی ، سید رضا حسین بخاری ، رانا علی اصغر،سید طاھرعباس کاظمی ،بابا محمد بوٹا ،سید گلفام عباس شاہ،  سید علمدار حسین شمسی،سید وسیم عمران اور دیگر نے خطاب کیا اور مجلس وحدت کے ذمہ داران کی کوششوں و کاوشوں کو سراہتے ھوئے اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ  دینے کا اعلان کیا ۔آخر میں عزاداری و ممبر تقدس کے حوالہ سے کمیٹی تشکیل دی گئی جو مجلس وحدت مسلمین کی مشاورت سے کام کریگی ۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ھوا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نےجعفرطیارسوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے سانحےاورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیاہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ جعفرطیار بلڈنگ سانحہ میں جان بحق متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین جان بحق افراد کی مغرت زخمیوں کی جلد صیحتابی اور ملبے تلے دبے افراد کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔

بعد ازاں انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی کی متاثرہ عمارت اور امدادی کاموں کو جائزہ بھی لیا اور متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ، اس موقع انہوںنے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے عہدیداران کو ریسکیو کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی ۔

وحدت نیوز(گلگت) امسال گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ برف باری کی وجہ سے بالائی علاقے انتہائی خطرناک قدرتی آفات کی زد میں ہیں۔حکومت حفظ ماتقدم کے تحت قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور آفات کی زد میں رہائش پذیر خاندانوں کو دوسری جگہ منتقل کرکے عوام کے جان ومال کو محفوظ بنائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نلتر پائین اور کارگاہ کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور برفانی تودوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک  ہونے سے قبل بالائی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کو سٹاک کرے خاص طور پر گندم/ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ نلتر پائین میں برفانی تودہ گرنے سے مہدی آباد کی پوری آبادی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں حکومت فوری اقدامات کرے اور علاقے میں خوراک اور ادویات بروقت فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ایڈ منسٹریشن سے مطالبہ کیا کہ علاقے بھر کا سروے کرکے عوام کو درپیش خطرات سے آگاہ کرے اور اشیائے ضروریہ کو ان علاقوں میں پیشگی ذخیرہ کرے نیز ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی ٹیم کو تیار رکھے تاکہ بوقت ضرورت ایمرجنسی سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاہے کہ بد عنوانی، خیانت، دھوکا دہی، کار سرکار میں غبن، ناپ تول میں کمی یہ تمام کرپشن سے تعبیر کیئے جاتے ہیں۔ قرآن کریم  نے جن قوموں کی بربادی و ہلاکت کا ذکر کیا ہے اس کی تباہی کا سب سے بڑا سبب کفر و شرک کے بعد اس میں پا یا جانے والا کرپشن، غبن، ناپ تول میں کمی اور خیانت تھا۔ جب کسی معاشرے کے اندر، دوسروں کے حقوق غصب کرنے، ان میں کمی کرنے اور خیال نہ رکھنے کی فضاء پیدا ہوجائے تو ایسا معاشرہ از خود فساد کی طرف بڑھتا ہے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ ایسی ظالمانہ فضا میں پرورش پانے والے ہمیشہ دوسروں  کا حق مارنے کی تگ و دو میں رہتے ہیں۔ وہ اپنے ذمے دوسروں کے حقوق کی ٹھیک ادائیگی کی کبھی فکر نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے سماجی اور معاشرتی رویوں میں بگاڑ آتا ہے۔ دشمنیاں جنم لیتی ہیں اور فساد کی نئی نئی شکلیں پیدا ہوتی ہیں آج ہماری قوم مہنگائی اور ہوش ربا گرانی کے جس عذاب سے دوچار ہے وہ اسی کرپشن اور خیانت کا شاخسانہ ہے جس کی آوزیں ہر سمت سے اُٹھ رہی ہیں۔ شاید ہی کوئی شعبہ اور محکمہ ایسا ہو جو کرپشن سے خالی ہو۔ اگر کوئی درد مند اس کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کی آواز صدابہ صحرا ثابت ہوتی ہے اور بسا اوقات یہ نشاندہی خود اس کے لئے وبال جان بن جاتی ہے، جس شخص کے پاس جس قدر اختیار و اقتدار ہے اس کے پرپشن کا حجم عموماَ اسی قدر بڑا ہوتا ہے اس عمل کا نتیجہ گرانی اشیاء کی شکل میں ہم سب کے سامنے ہے کہ ایک عام آدمی کے لئے زندگی کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔ جب تک صاحب اقتدار اور صاحب اختیار طبقہ اس وبا کو ختم نہیں کرے گا اور اصلاح احوال کے لئے فوری اقدامات اور کوشش نہیں کرے گا۔ گرانی مہنگائی اور قحط کے عذاب سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
بیان کے آخر میں کل کے کراچی میں پانچ بچوں کی حلاکت پر اظہار افسوس کیا اور دعا مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت فردوس میں جگہ عطا ء فرمائیں اور ان پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

Page 66 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree