وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے ولایت مولا علی علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی. کانفرنس میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی. شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب نے خواتین سے خطاب کیا اور محترمہ سیمی الحسینی کو سیکرٹری جنرل ملتان مقرر کیا اور حلف لیا. اآ خر میں دعا کی گئی کہ خدا متعال ہمیں دین اسلام پر چلنے اور اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

وحدت نیوز( اسلام آباد) مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، نثار فیضی،ملک اقرارحسین، علی احمر زیدی، علامہ مختارامامی، علامہ عبد الخالق اسدی،علامہ ڈاکٹر یونس حیدری اور صوبائی سیکریٹری جنرلز علامہ مبارک موسوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغا سید علی رضوی ، علامہ برکت مطہری اور علامہ تصور حسین نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میںشدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ اعجاز بہشتی اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار چہادرہ معصومین ؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور اس عظیم سانحہ پرایم ڈبلیوایم  تمام لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی 12ویں شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، کل 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 10اہل تشیع اور 4اہل سنت جوڑے شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دور حاضر میں مہنگائی، بے روزگاری بے جا اور غلط رسومات کیوجہ سے خصوصا" تنگ دست اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بر وقت شادی خانہ آبادی بے حد مشکل ہو چکا ہیں۔بروقت شادی بیاہ نہ ہونے کیوجہ سے اکثر نوجوان پریشانی کے شکار ہو کر مختلف نفسیاتی امراض کے شکار یو جاتے ہیں ۔

بیان میں کہاگیاکہ نوجوانوں کی اسی فطری ضرورت اور مالی مشکلات کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،سابق وزیر قانون سید محمد رضا ،سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین، معاون سکریٹری جنرل سید عباس اور پوری کابینہ ممبران بزرگوں اور مخلص ورکروں کی کوششوں سے حسب روایت اس سال بھی 14 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہوئی جس میں اہل تشیع کے علاوہ برادران اہل سنت کے بھی 4 جوڑے بھی شامل تھے ۔

اس اجتماعی شادیوں کے تسلسل سے اب تک 150 جوڑے سے زائد نوجوان خوشحال زندگی گزار رہےہیں جن کا تعلق نہ صرف اہل تشیع بلکہ مخلتف قبائل اور اقلیتی برادری سے بھی ہیں،ایسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو شادی میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن گذشتہ کئی سالوں سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کرتی آئی ہے جس سے برادار اقوام میں مذہبی ھم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

اجتماعی شادیوں میں شریک تمام جوڑوں کو مختصر جہیز بھی دیئے گئے ۔ جس میں ایک عدد فریج، واشنگ مشین، سلائی مشین، چولہا، کمبل اور کیچن کا سامان ظروف وغیرہ شامل ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سابق وزیر قانون سید محمد رضا اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی خانہ آبادی میں حائل رکاوٹوں بے جا رسومات کے خاتمے کیلئے سب مل کر نئی نسل کی شادی خانہ آبادی میں آسانیاں پیدا کریں،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بلاتفریق اجتماعی شادیوں کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات ،زائرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں،زائرین امام حسین علیہ السلام کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے،مجلس وحدت مسلمین زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت سےہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے ، میں خود ذاتی طور پر تفتان امیگریشن سنٹر کا معائنہ کرنے جائونگا،تفتان بارڈر پر امیگریشن عملے کو بڑھائیں گے تاکہ زائرین کوکسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل کونسل کے ایگزیکٹو ممبر سید محسن شہریار بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(قم) ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن روکنے کا گھٹیا منصوبہ خاک میں مل جائے گا ، نبی مکرم ﷺ کی شان میں کو ئی گستاخی برداشت کی تھی نہ کریں گے ، مسلمانوں کی رگوں میں محبت رسول ﷺ لہو کی طرح رواں دواں رہے گی ،ایک بار پھرمغربی استعمارآزادی رائے کے نام پر گھنائونے کھیل کے لئے میدان میں اتر کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی مذموم سازش تیار کر رہا ہے جسے دنیا وآخرت میں رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت شیرازی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی تیاری اور نمائش کے خدشات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی حکومت وقت کی بھی ذمہ داری ہےمگر علمی طبقہ اس سازش کو تمام جہات سے رد کرتے ہوئے اپنے خطبات ،محافل اور نجی محفلوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی پروگراموں میں برملا اظہار کرے کہ نبی مکرم ﷺ کی ذات اقدس ہماری جان ، مال ،عزت و آبرو سے بڑھ کر ہے اور ناموس محمدی ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔

ڈاکٹر علامہ سیدشفقت شیرازی نے اس بات پرزور دیا کہ یورپی یونین ، اقوام متحدہ اوردیگر ممالک ایسے قوانین وضع کریں اور اسے عملی جامہ پہنائیں کہ مسلمانوں کے مقدسات پرکبھی بھی ، کسی جگہ ،کسی بھی اندازمیں چاہے آزادی اظہار کا لبادہ ہو یا کوئی مخصوص انداز بالخصوص نبی مکرم ﷺکی ذات اقدس پرآنچ نہ آنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں اس سے متعلق قرارداد پاس ہونا خوش آئند امر ہے لیکن اس پرفوری طورپرعملی کام ہوناحالات اوروقت کی اشد ضرورت ہے آخرمیں ڈاکٹر صاحب نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ تمام مسلمانوں کواجتماعی طور پر رسالتمآب ﷺ کے حوالے سے اپنی محبت کااظہار کر کے دشمن اسلام کی سازش کو ناکام بنانا چاہیے۔  

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کا 22ویں وزیر اعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 سال جدو جہد کی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کے بوسیدہ سیاسی نظام میں ایک ایسا شخص وزیر اعظم بنا جس کاکوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیںتھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پارلیمنٹ میں پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے وعدوں پر عمل کریں اورپاکستانی قوم کو مقروض کرنے والوں کو این آر او دینے کی بجائے ان کا کڑا احتساب کریں ،علامہ سید مبارک موسوی کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں عمران خان پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل کو حل کرنے کے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور ایک مضبوط کابینہ اور تجربہ کار ٹیم تشکیل دیں۔

Page 68 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree