ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام 12ویں اجتماعی شادی کی تقریب، 10اہل تشیع اور 4اہل سنت جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

05 September 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی 12ویں شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، کل 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 10اہل تشیع اور 4اہل سنت جوڑے شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دور حاضر میں مہنگائی، بے روزگاری بے جا اور غلط رسومات کیوجہ سے خصوصا" تنگ دست اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بر وقت شادی خانہ آبادی بے حد مشکل ہو چکا ہیں۔بروقت شادی بیاہ نہ ہونے کیوجہ سے اکثر نوجوان پریشانی کے شکار ہو کر مختلف نفسیاتی امراض کے شکار یو جاتے ہیں ۔

بیان میں کہاگیاکہ نوجوانوں کی اسی فطری ضرورت اور مالی مشکلات کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،سابق وزیر قانون سید محمد رضا ،سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین، معاون سکریٹری جنرل سید عباس اور پوری کابینہ ممبران بزرگوں اور مخلص ورکروں کی کوششوں سے حسب روایت اس سال بھی 14 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہوئی جس میں اہل تشیع کے علاوہ برادران اہل سنت کے بھی 4 جوڑے بھی شامل تھے ۔

اس اجتماعی شادیوں کے تسلسل سے اب تک 150 جوڑے سے زائد نوجوان خوشحال زندگی گزار رہےہیں جن کا تعلق نہ صرف اہل تشیع بلکہ مخلتف قبائل اور اقلیتی برادری سے بھی ہیں،ایسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو شادی میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن گذشتہ کئی سالوں سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کرتی آئی ہے جس سے برادار اقوام میں مذہبی ھم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

اجتماعی شادیوں میں شریک تمام جوڑوں کو مختصر جہیز بھی دیئے گئے ۔ جس میں ایک عدد فریج، واشنگ مشین، سلائی مشین، چولہا، کمبل اور کیچن کا سامان ظروف وغیرہ شامل ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سابق وزیر قانون سید محمد رضا اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی خانہ آبادی میں حائل رکاوٹوں بے جا رسومات کے خاتمے کیلئے سب مل کر نئی نسل کی شادی خانہ آبادی میں آسانیاں پیدا کریں،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بلاتفریق اجتماعی شادیوں کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree