وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم ص, جناب فاطمہ الزہرا س کی ولادت باسعادت پر جشن کوثر کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شیعہ اور سنی علماء کرام نے بہترین۔انداز میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) بیان کی۔ اس پاک و بابرکت محفل میں علاقہ کے سنی و شیعہ مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی، اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی اور ایم ڈبلیو۔ایم پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل(شعبہ خواتین) خانم سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت و کردار نہ صرف کہ خواتین کے لئے نمونہء عمل ہے بلکہ مردوں کو بھی ان کی سیرت پاک کے پیش نظر اپنی زندگی گزارنی چاہئیے اور یہ کہ حضرت فاطمہ (س) توحید کے پرچار کے لئے ہمیشہ رسول خدا (ص)  کے شانہ بشانہ رہیںاور مصائب و تکالیف برداشت کیں ،کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات کے مطابق* دفاع مادر وطن ریلی* نکالی گئ اور ملک پاکستان کی سلامتی و امن کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی صاحبہ نے امام بارگاہ خدیجة الکبری ملتان میں منعقدہ محفل جشن جناب سیدہ سلام اللہ علیھا سے خطاب کیا ، آپ حضرت فاطمة الزھرا ؑ کے اوصاف و کمالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ دو عالمؑ کی صفات تجلی مظھر خدا ہیں ، آپ کے مقام و مرتبہ کو سمجھنا عقل انسانی سے بالاتر ہے ، جناب سیدہ خدا کے رازوں میں سے ایک راز ہیں۔ وہ بی بی کہ جو کل کائنات کی مالکہ ہو جسکا منصب اتنا بلند و بالا ہو کہ کوئی اور اس پر فائز نہ ہوسکے اپنے گھر میں ایک سادہ سی زندگی بسر کرتے ہوے تمام خواتین کے لیے اسوہ کاملہ کے طور پر سامنے آئیں۔

 انھوں نے مزید کہا کہ گھر اور گھرداری ، شوہر داری ، ایک بہترین بیٹی اور ایک بہترین ماں کے اندر کیا خوبی ہونی چاہئے وہ سب جناب سیدہؑ نے ہمیں سکھایا ہے اور نہ صرف اپنے گھر کو منظم کرنا بلکہ اپنے دین کا دفاع کرنا راہ خدا میں جہاد کرنا ، باطل کے سامنے آواز حق بلند کرنا ایک عورت اگر حقیقی معنوں میں کنیز فاطمہ زھراؑ بننا چاہتی ہے تو اسے ہر میدان میں اسوہ فاطمی اپنانا ہوگا،اپنے خطاب کے اختتام پر محترمہ زھرا نقوی نے شرکاء محفل کو مجلس وحدت مسلمین کا تعارف پیش کیا اور اس الہی تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر خواتین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ اس جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کی بروقت کوششوں سے تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو نئے پاسپورٹ کے اجراءاور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے حوالے سے درپیش دیرینہ مسئلہ حل ہوگیاہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل سیل کے اراکین نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے مسئلے پر توجہ دلائی جس پر وزارت خارجہ نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کوتہران میں پاسپورٹ کےاجراءمیں حائل مشکلات اور تکنیکی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر پرانے پاسپورٹ کومینولی رینیو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی اب آڈنری فیس کی بابت 400سو رروپے اور ارجنٹ فیس کی بابت 800روپے پاکستانی میں ایک سال کیلئےاپنے پرانے پاسپورٹ  مینولی رینیوکرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ذرائع پر ایران میں مقیم علماءوطلبہ اور ان کے اہل خانہ کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 9ماہ سے نئے پاسپورٹ کے حصول اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید میں شدید دشواریوں کا سامنا تھا،قم ، اصفہان اور دیگر دور دراز شہروں سے تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے پہنچنے کے بعدعملےکی جانب سے انہیں تکنیکی مسائل کے سبب پاسپورٹ کے اجراءیا تجدید سے معذرت خواہی کے بعد واپس بھیج دیا جاتا تھا یہ معاملہ اتنا شدت اختیار کرگیا تھاکہ ایران مقیم پاکستانی علماءوطلبہ نے سوشل میڈیا پر صدائے احتجاج بلند کی اور طلبہ ترجمان کمیٹی تشکیل دی گئی اور دوسری مرحلے میں پاکستانی سفارتی عملے کے عدم تعاون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور جاری تھا، ایران میں فعال پاکستانی طلبہ کی تنظیمات بالخصوص جامعہ روحانیت بلتستان نے تہران میں موجود پاکستانی سفیر سے بھی متعددملاقاتیں کیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے بھرپور کرداراداکیا ، بلآخر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمعاملے کی حساسیت کا ادراک کرتےہوئے اس معاملے کا نوٹس لیکر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل ٹیم کو ٹاسک سونپاکہ وہ وزارت خارجہ سے رجوع کرکے مسئلے کے فوری حل کی کوشش کرے ا ور الحمد اللہ ایران میں مقیم پاکستانیوں کی ایک دیرینہ مشکل اور پریشانی کا خاتمہ ممکن ہوگیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے نماز جمعہ کے بعد خلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے ڈویژنل صدر عاطف حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا نے کی، اس کے علاوہ امامیہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عزم کیا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے کہا کہ آئے دن بڑھتی ہوئی بھارتی جارہیت خطے کے امن و امان کو تباہ کر رہی ہے، کشمیر کی مظلوم عوام پر جب ظلم کی انتہاء کر دی گئی تو ان پر مرنے کا خوف ختم کر دیا گیا، جس کا ردعمل انہوں نے دیا۔ کئی دہائیوں پر محیط داستان کا ردعمل یہ واقعہ تھا، اس پر پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی اور خود مختاری کو للکارنے کے مترادف ہے، اس پر  پاک فوج کی بھرپور کاروائی لائقِ تحسین ہے، پاکستان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کا ہر جوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے اور وطن عزیز پر اٹھنے والے ہر ہاتھ اور ہر حملے کی دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، ہمہ وقت مادرِ وطن کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ اور فلاحی امور کی انجام دہی کرتے رہے ہیں، اس نازک موڑ پر پوری قوم بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرحدوں کے حملے پر او آئی سی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اپنے مفاد کے حصول کے لئے نام نہاد اسلامی اتحاد یکجا ہو جاتا ہے، مگر وطن عزیز کی طرف اٹھتے ہوئے ناپاک قدموں کے خلاف خاموشی ایک سنگین جرم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہوچکا ہے، جس کے لیے پاکستان کا ہر جوان بھارت کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر نمودار ہو رہا ہے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہیں بلکہ صحیح حکمتِ عملی سمجھا جائے، ہم پاکستان کی حکومت، پاک فوج اور پاکستانی اداروں سے مکمل یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، کسی بھی ناگہانی حالات کی صورت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم نذرآتش کیا گیا، ریلی میں پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر علوی، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، شہریار حیدر سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت اور خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما اورمعروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کے پولیس کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری(اغواء) کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہاہے کہ سبط اصغر اورنگی ٹاون کے رہائشی ہیں انہیں گزشتہ رات پولیس نے گھر سے گرفتار کیا مگر تاحال لاپتہ ہیں، سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں،ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا ؟؟وزیر اعلی سندھ واقعہ کا فوری نوٹس لیں،وزیر اعلی و آئی جی سندھ سے سبط اصغر زیدی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک گیر دفاع مادر وطن عوامی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد،یوم دفاع مادر وطن کے تحت ریلیوں کا انعقاد سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان پر کیا گیا ریلیو ں کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جنگی جارحیت کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا ۔ملک بھر کے تمام اضلاع اور اہم شہروں لاہور،کراچی ،کوئٹہ، پشاور،اسلام آباد ،آزاد کشمیرسمیت گلگت و بلتستان کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں مقامات پر دفاع مادر وطن عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں بھی ملک بھر کی طرح یوم دفاع مادر وطن کےموقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مظاہرین پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد اور ہندوستان مردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ مرزایوسف حسین اور ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ نعیم الحسن الحسینی نےخطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ باقرعباس زیدی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف پورے ملک کی عوام اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تمام سیاسی و دینی قیادت اس حساس مرحلے پر متحد ہے ۔ وطن سے عشق ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے  مادر وطن پر جان نثار کرنا ہر پاکستانی اپنے لئے باعث افتخار سمجھتا ہے ۔ہم دنیا کی کسی بھی طاقت کو وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،بھارت امریکہ اور اسرائیل دنیا کی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ ہیں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

علامہ مرزایوسف حسین نے کہاکہ جذبہ شہادت سے سرشار یہ غیور قوم دشمن کے ہر مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت سر بکف تیار ہیں وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ، مادر وطن کا بچہ بچہ ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوگا ۔

Page 64 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree