وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے وفاق پر کالعدم جماعتوں کی حمایت کا الزام اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی اس امر کا بین ثبوت ہے کہ حکومت تحقیقاتی اداروں کو قومی ترقی اور امن و امان کے قیام کی بجائے انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے ۔ کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکومت کے معذرت خوانہ رویہ نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ کر کے حکمران اپنی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کا زینہ عوام ہیں نہ کہ کالعدم مذہبی جماعتیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو مضبوط کرنے کے لیے جامع منصوبہ سازی پر توجہ دیں۔ ملک کوکرپشن، بے روزگاری ،غربت ،دہشت گردی اور ناخواندگی جیسے مہلک امراض سے بچایا جائے جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر ادارے ملک کی بجائے حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ملک کی اعلی عدلیہ کی طرف سے قومی احتساب بیورو کو کرپشن کا سہولت کار قرار دیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔کرپٹ عناصر سے کسی قسم کی رعایت برتنا ملک و قوم سے غداری ہے۔تحقیقاتی اداروں کو سیاسی دباؤ سے جب تک آزاد نہیں کیا جاتا تب تک قانون کے نام پر سیاسی انتقام پروان چڑھتا رہے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےامامیہ آرگنائزیشن شہید حسینی یونٹ کے تحت مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی کراچی میں شہید آیت اللہ باقر نمر کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم و تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران  کہا ہے کہ آیت اللہ باقر نمر نے باطل نظام اور شیطانی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور ظلم کے خلاف علم جہاد بلند کیا، سعودی حکمرانوں نے انہیں شہید کرکے ظلم و بربریت کی اعلیٰ روایت قائم کی، لیکن شہید نے پوری دنیا کو بیدار کیا اور آج الحمداللہ دنیا میں اسلامی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام، عراق، بحرین، یمن اور دیگر ممالک میں مسلمان کامیاب ہورہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا شیخ محمد حسن، شمس الحسن رضوی، منور عباس زیدی، راشد احد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہداء کے فکر و فلسفے پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں شیخ باقر نمر کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (⁠⁠⁠⁠⁠چکری) مجلس وحدت مسلمین ضع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی  تنظیمی دورے پر چکری پہنچ گئے. عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہمارا ہدف ظہور امام زمانہ ع کیلئے زمینہ سازی ہے ہمیں دینی، فکری ہر میدان میں کام کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہم معاشی،  سیاسی، فلاحی، تربیتی اور تعلیمی سمیت ہر شعبے میں کام کررہے ہیں ہمارا کام فقط ایام عزاداری تک محدود نہیں ہونا چاہیے.اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ایم ڈبلو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. اور علاقہ بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کی تشکیل پر اتفاق رائے کیا اور جلد اس سلسلے میں علاقہ بھر کے مومنین کو دعوت دی جائے گی اور باقائدہ یونٹ سازی کی جائے گی.

وحدت نیوز (نیلم ویلی) رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ عالم انسانیت کے لئے کامل واکمل نمونہ ہے،ذات رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی تعلیمات کے حصول کا بہترین سورس آپ کی اہل بیت اطہار علیھم السلام،ازواج مطہرات اور صحابہ کرام ہیں آج جب دنیا کہ مختلف کونوں سے توہین رسالت ہوتی ہے تو ہمیں اپنی صفوں میں بھی تلاش کرنا چاہئے کہ کہیں ہمارے اندر ایسے عقائد ونظریات نہیں پائے جاتے جوخدائے نخواستہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاباعث ہوں،ہمارے مکتب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب سلمان رشدی ملعون نے شیطانی آیات نامی کتاب لکھی تو ہمار ے عالم اور مرجع ومجتھدفرزند مکتب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آیت اللہ خمینی نے اس کے واجب القتل ہونے کاتاریخی فتویٰ صادر فرمایا،جب چند سال پہلے توہین آمیز گستاخانہ خاکے چھاپے گے تو مجلس وحدت مسلمین کے فعال اور متحرک کارکن اور شمع رسالت  رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے سید علی رضا تقوی نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر اپنے سینے پر گولی کھا کر اس بات کا اعلان کیا کہ ہم زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جان قربان کرنے والے ہیں،اسی طرح ہمارے اہلسنت برادران نے بھی اس راہ میں قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہارعلامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر نے مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی کے زیراہتمام منعقدہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جامع مسجد امامیہ ملحقہ دربار حضرت پیر سیدمحمد علی شاہ بخاری ؒ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسول ہمارے مشترکہ عقیدے کی اصل واساس ہے اس خطہ میں امن ومحبت کی ضمانت صرف شیعہ وسنی اتحاد ووحدت ہی کے ذریعے دی جاسکتی نیلم کاضلع جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے سرحدی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی حوالے سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے یہاں کے شیعہ سنی عمائدین اور علماء کی کاوشوں سے ایک اچھی اور مثالی فضا موجود ہے اور اسے کسی قیمت پر خراب نہیں ہونے دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کامقصد انسانی اقدار کا احیاء تھا آپ نے جہاں گورے اور کالے کی تمیز ختم کرنے کی بات کی وہیں آپ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر انسانیت کی اعلی ترین منازل پر فائز کیا جولوگ بیٹیوں کوزندہ درگور کرنے میں فخر سمجھتے تھے وہ دوسروں کی بیٹیاں کوگود میں لینے لگے تھے،رسول اللہ کی بعثت کے قرآنی والہٰی مقاصد میں تلاوت آیات،تزکیہ نفس،کتاب وحکمت کی تعلیم نمایاں مقاصد بیاں ہوئے ہیں،آج جب ہم امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق رکھتے ہین تو ان پہلوں کی جہلک ہماری زندگی میں بھی نظرآنی چاہئیانہوں نے کہا کہ ذات رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کا مقدس وجود خود معجزہ الہٰی تھا لیکن علماء نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے پانچ سوسے زائد معجزے لوگوں کے مطالبہ پر دکھلائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے ہرعضو میں اللہ نے معجزہ رکھا ہوا تھا  میلاد کانفرنس سے خطیب اہلسنت مولاناغلام رسول قریشی،ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع نیلم ویلی راجہ بشیر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خطبات پر مبنی نوجوانوں کیلئےخصوصی اصلاحی ومعنوی دروس بنام سلسلہ معارف اسلامی کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے کا پہلا پروگرام جامعہ امام صادق ؑ اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جب کہ معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹرمحمدیونس حیدری نے وحدت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ معارف اسلامی کے یہ دروس ہر ماہ کے پہلے اور آخری اتوار کو منعقد کیئے جائیں گے ، جس سے علامہ ناصرعباس جعفری خطاب کیا کریں گے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پہلےدرس کے شرکاءسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کثرتوں کا رخ وحدت کی طرف ہے، جتنے دریاہیں ان کا رخ سمندر کی طرف ہے،جب تک وہ سمندر میں فنانہ ہوجائیں انہیں قرار نہیں ملتا مسلسل حرکت اور سفر میں رہتے ہیں اسی طرح تمام انسانوں کی حیات وزندگی کا رخ خدا کی طرف ہے، انسان نے خدا کی جانب سفرکرنا ہے ، انسان کی منزل قرب خدا ہے ، جس کیلئے انبیاء بھیجے اور آسمانی ہدایت کا بندوبست کیا، اللہ کی طرف سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہے، گناہ وہ پتھر ہے جو انسان کو خدا کی طرف بڑھنے سے روک دیتا ہے، گناہ سرکشی ہے، ہتک حرمت خدا ہے، گناہ طغیان ہے،گناہ خدا کی بےحرمتی ہے ، گناہ کا باطن تعفن ہے،ایک متعفن شخص پاکیزہ لوگوں کی محفل میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہوتا، اللہ کی عظمت سے نا واقف شخص گناہ گار ہوتا ہے، جتنے بھی گناہ ہیں ان ایک وجہ اللہ کی عظمت سے ناآشنائی ہے، گناہ قرآن کے مطابق آگ ہے جس کا انجام گرفتاری ، رنجیروں میں جکڑا جانا ہےاور آتش جہنم کا ایندھن بننا ہے، گناہ زہر ہے جو روح کا قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گناہ کی دلدل سے فرار اور نجات کے سفر کا آغاز اپنی راتوں کوٹھیک کرکے کیا جاسکتا ہے،باوضو سویا جائے،تاکہ روح پاکیزہ حالت میں اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضر ہودو رکعت نماز ادا کرے، دعا کرے، خداکی راہ میں سیروسلوک کرنے والوں کیلئے رات کی بڑی اہمیت ہے، تلاوت قرآن جتنا ممکن ہو ،ہدیہ کریں اس پاکیزہ گھرانے پر جس پر یہ کتاب الہٰی نازل ہوئی بے شک وہ یہ ہدیہ واپس لوٹائیں گے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی نے سعودی عرب میں گذشتہ برس آل سعود کی شاہی حکومت کے ہاتھوں بلاجواز شہید ہونے والے مایہ ناز عالم دین آیت اللہ  شیخ نمر باقر النمرکی پہلی برسی  کے موقع پر  غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف منفی پروپگینڈہ کررہے ہیں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کوتقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کے امریکہ و اسرائیل کی ناکام کوشش ہے انہوں نے سعودیہ میں شہید کئے جانے والے شیعہ رہنما شیخ نمر کی پھانسی کوایک سال مکمل ہونے پراس  اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور محکوم عوام کو ان حقوق دلوانے اور مجرمانہ عرب بادشاہت کے خلاف آوازحق بلند کرنے کی پاداش میں شہید کر دیے گئے شیخ نمر نے سعودیہ کی عوام کو یکجا کیا اور اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا جبکہ انہیں معلوم تھا کہ اس جرم میں انہیں شہید کردیا جائے گا۔شیخ نمرباقرالنمرکا پاکیزہ لہوآل سعود کے اقتدار کی جڑوں کو روز بروز کمزور کررہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ہمیشہ ایک ہیں ،ملکی حکمرانوں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نہیں ایوانوں میں اگر مخلص عوام دوست حکمران بیٹھے ہوتے تو آج ملکی حالات اس نہج پر نہ ہوتے ،دہشتگردی میں شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملت جعفریہ کی نسل کشی سے قومی نقصان ہوا۔ پاکستان میں شیعہ و سنی اختلافات نہیں مٹھی بھر تکفیری سوچ رکھنے والے مخصوص گرہوں کفر کے فتویٰ لگا کر مکتب اہل سنت کو بدنام کر رہے ہیں استعماری ایجنٹوں سے ملتے ہیں جو شام ،عرق،فلسطین،بحرین میں خرابی حالات کے ذمہ دار ہیں ۔ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والی جماعتوں کے خلاف کاروائی کئے بغیر اس ملک میں قیام امن ممکن نہیں ۔شیخ نمر کی شہادت نے عرب بادشاہوں کے چہر ے پر سے نقاب اٹھا دی ہے صہونی مفادات کیلئے کام کرنے والے عرب حکمرانوں کی بادشاہت کے دن گنے جا چکے 34ملکی اتحاد صرف بادشاہت کے تحفظ کیلئے قائم کیا گیا اس کا امت مسلمہ یا تحفظ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔کہ جو لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے کے ذمہ دار بنے بیٹھے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دیں لیکن انہوں نے سب سے زیادہ اسرا ئیل کے مفادات کے لیے کام کیا۔

Page 88 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree