وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں سب سے اہم دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ یہ سال ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے سال کے طور پر منایا جائے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے حکومت اور عسکری اداروں کو پورے عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام کی طرف لے کر جانا ہوگا۔ دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا دلانے کے لئے پوری قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا تکفیری فکر نے اس ملک کے امن و سکون کو تباہ کر رکھا ہے۔ مسلمانی کا سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے والی کالعدم مذہبی جماعتیں ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف ہیں۔ جب تک ان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک اس ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کے ذریعے ان عسکری قوتوں کو کچلنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے، جو قومی مفادات کے لئے خطرہ تھے۔

احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کے خلاف اس جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید اور موثر اقدامات کی ابھی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عوام کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا معمولی سا مظاہرہ بھی دہشت گردوں کے حوصلے میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سال 2017ء میں ملک سے کرپشن کے خاتمے سمیت عوامی فلاح و بہبود کے جامع منصوبوں پر حکمت عملی طے کی جائے۔ انہوں نے کہا بڑھتی ہوئی طبقاتی تفریق، احساس محرومی کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی اضافے کا باعث ہے، جس کی بنیاد مقتدر اداروں کی عوامی مسائل سے عدم توجہی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) وحدت یوتھ پاکستان ضلع گلگت کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ عمران حسین کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہائوس گلگت بلتستان  میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر سے یوتھ نے شرکت کی، اس موقع پر عمران حسین نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں وحدت یوتھ گلگت کی تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی اور باقائدہ یوتھ ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا، ضلع ہنزہ اور نگر میں علیحدہ علیحدہ یوتھ سیٹ اپ مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گلگت اور ہنزہ نگر سے دس ہزار یوتھ کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے جسے انشا ءاللہ ہر صورت حاصل کریں گے، اجلاس کے آخر میں  اگلے جمعہ کو آغا راحت حُسین الُحسینی کے اعلان پر جو احتجاج کی کال دی گئی ہے اس میں بھر پور شرکت اور عوامی مہم چلانے کا فیصلہ ہوا۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال حسین بہشتی نے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ نماز سے قبل جمعہ کے خطبات میں ملک و ملت کو درپیش چیلنجز کے سامنے حکومت کی غفلت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔ انہوں نے ہزارہ میں اہل تشیع کے تعلیمی، معاشی و سیاسی مسائل اور ان کے حل پہ توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ ہر قوم کی ترقی تعلیم سے مربوط ہے۔ لہذا اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے وہاں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ڈی آئی خان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکریٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی نے جھنگ کی بااثر سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کو ان کے گروپ کی تکفیری امیدوار کے مقابل میونسپل کمیٹی جھنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی اور ان کے چھوٹے بھائی شیخ نواز اکرم کے چیئرمین میونسپل کمیٹی جھنگ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ، ٹیلیفونک گفتگو میں ایم ڈبلیوایم قائدین کا شیخ وقاص اکرم سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھنگ میں فرقہ واریت کے خاتمے اور انتہا پسندی سے نجات کے ساتھ ساتھ بنیادی عوامی مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی منتخب بلدیاتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہو نی چاہئے اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے ، شیخ وقاص اکرم نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کامبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (نارووال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے شکر گڑھ نارووال میں جشن میلاد صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائمہ طاہرین اور رسول خدا کی حیات طیبہ ہمارے لئیے مشعل راہ ہے رسول خدا کی سیرت باہمی اتفاق بھائی چارہ اور جہد مسلسل سے عبارت ہے، اس دور میں شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے امام خمینی نےبارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے نام سے منانے کا اعلان کر کے دشمنان اسلام کے عزائم کو خاک نیں ملادیا ہے ،آج شیعہ سنی اتحاد کے عملی ثمرات فلوجہ ،تکریت ، حلب کی فتح سے ظاہر ہورہے ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی رواداری قابل فخر ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے فروغ کے لیئے عملی اقدامات کرتی رہے گی،جشن صادقین میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی ،مقامی عمائدین ،چوہدری ضیغم نواز،غلام عباس ،راجہ قمرعون،بابوشاہ،سیدمروت شاہ گردیزی نے شرکت کی علاوہ ازیں مقامی عمائدین سے تنظیمی امور پر میٹنگ بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کھینچاتانی نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو عوامی مشکلات اور مسائل سے غافل کر رکھا ہے۔حکمران اقتدار بچانے کی فکر میں مصروف جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل ہی انہیں کسی طرح اقتدار حاصل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اصل حکمرانی عوام کے دلوں پر راج کرنا ہے۔ باربار آزمائے ہوئے سیاست دانوں سے عوام مایوس اور بد دل ہو چکی ہے۔ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہ کر وقت گزار رہے ہیں۔ قومی ترقی کی کوئی پالیسی ایسی نہیں ہے جسے پوری قوم کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاسکے۔قوموں کی ترقی میں معیاری تعلیم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن ہمارے ہاں تعلیمی ادارے حکومتی عدم توجہی کا شکار ہیں۔پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور ماحول کسی اعتبار سے بھی حوصلہ افزا قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسی طرح صحت، توانائی اور دیگر شعبوں میں ترقی فقظ اخباری دعووں تک محدود ہے۔انہوں نے کہا جس ملک میں دودھ کے نام پر کیمیکل ملا محلول فروخت کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو از خود نوٹس لینا پڑا وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی کے لیے سوائے شرمناک کے اور کوئی لفظ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اثاثوں میں اضافے اور لوٹ مار کے کسی سے کوئی غرض نہیں۔ عوامی مسائل اور مشکلات سے یہ بے غرضی ان نا اہل حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔

Page 89 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree