وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو۔ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔
انہوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری تعلیم کے فروغ کی وجہ سے افراد کو انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے کی ترقی کو روکھنے والا عمل ہے جس سے صوبے کی تعلیمی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح سرکاری دفاتر میں نا اہل افراد جگہ پاتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ ایسے اسکولز کے رپورٹ بھی سامنے آئے جن میں تین ،چار اور درجن کے قریب اساتذہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں اسکولز میں معلم قرآن کا نہ ہونا یا تعنیات نہ کیاجانا قابل تشویش ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) عقیدے پر نہ کوئی سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی مک مکا ہوتا ہے ،طاقت کے استعمال کے ذریعے کسی کو عقیدے سے دستبردار نہیں کروایا جاسکتا ہے۔یوم حسین ؑ کے انعقاد پر 40 سے زائد طلباء کو پابند سلاسل کیا گیا ہے جو کہ ریاستی جبر ہے۔پیپلز پارٹی ایوب خان کے دور سے لیکر پرویز مشرف کے دور تک مک مکا کرتی رہی ہے۔جہاں ان کی دال نہیں گلتی وہاں ہر چیز ان کو مک مکا نظر آتی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ یوم حسین کے انعقاد پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 40 طلباء پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے گرفتاریاں عمل میں لانا ریاستی جبر ہے ،صوبائی حکومت کے اس قسم کے ظالمانہ رویے کے سامنے ہرگز تسلیم خم نہیں ہونگے۔امام حسین ؑ حق و صداقت کے متلاشیوں کے پیشوا ہیں اور باطل پرست اور دین الٰہی کے مخالف حسین ؑ سے بغض و عناد رکھتے ہیں۔امام حسین علیہ السلام سے بغض و عناد دین اسلام سے انحراف کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کہنے کے پاداشت میں مقدمات قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور صوبائی حکومت نے ایف آئی آر درج کرکے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نامور علماء اہل سنت نے امام حسین علیہ السلام کی محبت کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیا ہے گلگت بلتستان میںاہل تشیع اور اہل سنت اپنے اپنے انداز میں ذکر حسین کرتے ہیں۔صوبائی حکومت کے تعصب پر مبنی اقدامات کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے اور اس قسم کے نازیبا حرکتوں سے عوام کو ذکر حسین سے دور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء کو فوری رہا کیا جائے اور اس غیر قانونی ایف آئی آر جو کہ ایک اسلامی مملکت کے شایان شان نہیں کے خلاف سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؑ کے رفیق خاص، تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی رحلت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید وزارت حسین نقوی کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم کی تمام زندگی ملی حقوق کی جدوجہد میں گذری، تحریک پاکستان سے لے کر اب تک مرحوم نے سیاسی وسماجی میدان میں اپنی فعالیت جاری رکھی، مرحوم نے آمر ضیاءالحق کے دور حکومت میں جمہوریت کی بحالی اور شیعہ حقوق کے حصول کیلئے شہید قائد ؒ کے شانہ بشانہ جدوجہد کو جاری رکھا، خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخاب حلقہPP-78جھنگ میں شیخ وقاص گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد ناصرانصاری کی حمایت کا اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ملازم حسین شاہ ،سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور ضلعی آرگنائزرانتخاب خان بلوچ نے جھنگ کی بااثراور معتدل سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخاب حلقہPP-78جھنگ میں آزاد ناصرانصاری کی مکمل حمایت کاباقائدہ اعلان کردیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم شیخ وقاص اکرم صاحب کی شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف آواز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس ملک دشمن مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے گے،اس الیکشن میں آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ ملک دشمن تکفیری سوچ کے حامل قوتوں کو شکست دے کر ملک سے نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپناکرداراداکریں،مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل ومذہب مظلومین کی حمایت کی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا،ہم نے شدت پسندی کیخلاف سب سے پہلے آواز بلند کی جس وقت ملک کی تمام جماعتیں ان ملک دشمن طالبان اور ان کے حواریوں سے مذاکرات کی راگ آلاپ رہے تھے ہم نے ان ملک دشمنوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا ،بلاخر تاریخ نے یہ سچ ثابت کر دیا،ہم حلقہ پی پی 78 جھنگ میں شیخ وقاص اکرم گروپ کے حمایت یافتہ امیدوارآزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں،اور اس امید کیساتھ کہ وہ اس تاریخی شہر سے شدت پسندی اور مذہبی بیوپاریوں کی مکمل حوصلہ شکنی کر کے یہاں کے بسنے والوں کے درمیان امن محبت بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں گے۔
رہنمائوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 78 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پوری قوم کی نظریں اس حلقے پر ہے،جھنگ اور یہاں کے رہنے والے باسی قیام پاکستان سے لے کر ضیاء دور سے پہلے تک امن محبت اور بھائی چارے سے رہ رہے تھے، لیکن بدقسمتی سے چند شرپسندوں نے اس امن کی بستی کو آگ و خون میں نہلا دیا،مزہب کے نام پر بے گناہوں کا قتل عام ہوا،لوگ ہجرت تک کرنے پر مجبور ہوئے،لیکن ہمارے حکمران اور ارباب اختیار نے مٹھی بھر شرپسندوں کی سرپرستی کی جس کا خمیازہ آج ریاست اور پاکستانی قوم بھگت رہی ہے،ملت تشیع ہمیشہ سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتے رہے،ہم نے پاکستان بھر سے چوبیس ہزار سے زائد لاشیں اُٹھائیں لیکن ریاست کیخلاف اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی،ہم تشدد اور انتہا پسندی کو حرام سمجھتے ہیں،ہم اہلسنت کی مقدسات صحابہ کرام،امہات المومنین کی توہین کو عین حرام فعل سمجھتے ہیں اور یہ ہمارے مجتہدین کا فتویٰ بھی ہے،مذہب کے نام پر تفریق پھیلانے والے دراصل ملک میں انارکی پھیلانے کے لئے دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،کسی بھی مکتب کی تکفیری کو ہم گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں،جھنگ کے باسیو ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہے ،ہمیں دشمنوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے باہم دست و گربیان کر وایا آو آج یہ عہد کریں ان ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈ تکفیری سوچ کو مل کر شکست دیں تاکہ جناح اور اقبال کے پاکستان میں امن محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوسکے۔
وحدت نیوز(لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے صوبہ کے جنوبی اضلاع کے دورے کے دوران ضلع لکی مروت کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کی اور عزاداری میں بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں علامہ اقبال بہشتی نے شیعہ، سنی عمائدین سے ملاقات کی اور تعلیمات اہلبیت (ع) کی تشہیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس میں شیعہ، سنی کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دشمن کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے سے جدا رکھے اور اختلافات کو فروغ دے، تاہم اتحاد کے ذریعے ہم دشمن کی اس سازش کو ناکام بناسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی علامہ اقبال بہشتی نے مقامی افراد کیساتھ بات چیت کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممتاز عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ امین شہیدی کے وکیل آصف ممتاز ملک ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کا 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کا نام کالعدم تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا جوکہ وزارت داخلہ کی سراسر بدنیتی کی دلیل ہےحالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، سرکاری وکیل نے جج کے سامنے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے علامہ امین شہیدی کو فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث شیڈول فورمیں ڈالا تھا جس پر عدالت نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔